Urdu News

قابض صہیونی فورسز کا ریاستی جبر جاری فلسطینیوں کے گھر مسمار

قابض صہیونی فورسز کا ریاستی جبر جاری فلسطینیوں کے گھر مسمار

اسرائیلی حکام نے بیت المقدس کے جنوبی مشرق علاقے صور باہر میں فرج دبش خاندان کو اپنا مکان مسمار کرنے کا حکم دیا تھا

انٹرنیشنل ڈسک، بیت المقدس

گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق فلسطینیوں کیخلاف اسرائیل کے ریاستی جبرکے ظالمانہ مظاہر کا سلسلہ جاری ہے،قابض صہیونی فورسز کا ریاستی جبر جاری فلسطینیوں کے گھر مسمار کرنے لگی ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی حکام نے بیت المقدس کے جنوب مشرقی علاقے صور باھر میں فرج دبش خاندان کو اپنا مکان مسمار کرنے کا حکم دیا تھا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ فرج دبش نے اتوار کی صبح خود ہی اپنا مکان مسمار کرنا شروع کیا تاکہ وہ اسرائیلی ریاست کی طرف سے مکان کی مسماری پر جرمانہ سے بچ سکے۔قابض حکام نے کچھ ہفتے قبل اس کا مکان غیرقانونی قرار دے کر اسے مسمار کرنے کا حکم دیا تھا۔دبش نے بتایا کہ وہ گھرکی دوسری منزل میں رہتا تھا۔ مکان کا کل رقبہ 70 مربع میٹر ہے اور گھر میں اس کے خاندان میں تین بچے رہ رہے ہیں جن کی عمریں گیارہ سال سے کم ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حکام نے گزشتہ ہفتے بیت المقدس میں فلسطینیوں کے 14 مکانات مسمار کییجس کے نتیجے میں 19 خاندانوں کے 90 افراد بے گھر ہوئے تھے۔

Recommended