Urdu News

دبئی ایکسپو 2020 کی دوڑ میں اولمپک رنر کریں گے شرکت

دبئی ایکسپو 2020 کی دوڑ میں اولمپک رنر کریں گے شرکت

دبئی،16نومبر(انڈیا نیرٹیو)

متحدہ عرب امارات میں ہونے والے دبئی ایکسپو 2020 کے دوران منعقد کی جانے والی 10 کلومیٹر دوڑ میں اولمپین رنرز بھی شرکت کریں گے۔ایکسپو دوڑ کے نام سے اس ریس کا انعقاد جمعہ 19 نومبر کو کیا جا رہا ہے جس میں 3 کلومیٹر، 5 کلومیٹر اور دس کلومیٹر کی ریس کے ایونٹ منعقد کئے جائیں گے۔ ایکسپو انتظامیہ کے مطابق تمام ایونٹس کی ٹکٹیں ہاتھوں ہاتھ بک گئی تھی۔ریس کے شرکاء ممالک کے پویلینز سے ہوتے ہوئے، پائیدارتوانائی، نقل وحرکت اور مواقع کے پویلینز کا رخ کریں گے جہاں سے وہ ایکسپو کے وسط میں موجود الوصل گنبد تک پہنچیں گے۔

اس ریس میں 10 ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے جن میں بین الاقوامی شہرت کے حامل کینیا کے ایتھلیٹ فرڈینینڈ اومانیالہ، جینتھ جیپکوسگی، ایزیکیل کیمبوئی،، پریسکا جیپتو، بیتھویل بیوت، ہیلن نزیمبی اور جوناتھن کپلیمو شامل ہیں۔ریس کا آغاز صبح 7 بجے کینیا کے پویلین سے ہوگا۔ ریس میں شریک فرڈینینڈ، جینتھ اور ایزیکیل اولمپکس میں اپنے ملک کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ریس کے تمام شرکاء کو ریس کے دن ایکسپو میں فری داخلہ، ریس کی ٹی شرٹ، میڈل اور مختلف اشیاء کا ایک بیگ تحفتاً دیا جائے گا۔

Recommended