Urdu News

جاپان کے سابق وزیراعظم جناب شنزو آبے کے انتقال پر ان کے احترام میں ایک روزہ سرکاری سوگ منایا جائے گا

جاپان کے سابق وزیراعظم جناب شنزو آبے

 جاپان کے سابق ووزیراعظم جناب شنزو آبے کا 8 جولائی 2022 کو انتقال ہو گیا۔ آنجہانی رہنما کے احترام میں حکومت ہند نے فیصلہ کیا ہے کہ کل پورے ملک  میں ایک روزہ سرکاری سوگ منایا جائے گا۔

ہندوستان بھر میں جن عمارتوں پر باقاعدگی سے قومی جھنڈا لہرایا جاتا ہے، وہاں جھنڈے کو سرنگوں رکھا جائے گا اور اس دن سرکاری سطح کا کوئی تفریحی پروگرام نہیں ہوگا۔

***

Recommended