Urdu News

بنگلہ دیش میں آج سے ایک ہفتہ کا لاک ڈاون

بنگلہ دیش میں آج سے ایک ہفتہ کا لاک ڈاون

بنگلہ دیش میں آج سے ایک ہفتہ کا لاک ڈاون

ڈھاکہ،05اپریل(انڈیا نیرٹیو)

جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس کووڈ-19 کے کیسز میں اضافہ کے پیش نظر بنگلہ دیش میں آج سے ایک ہفتہ کا لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے کے باعث حکومت نے لاک ڈاؤن لگانے کا یہ فیصلہ کیا ہے۔ بنگلہ دیش میں اب تک کورونا وائرس سے 9155 ہلاکتیں جب کہ6 لاکھ 24 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔دوسری جانب فرانس میں بھی ایک مہینے کے لیے تیسرے لاک ڈاؤن کی پابندیوں کا آغاز ہوگیا ہے اور پیرس کے علاقوں میں ہزاروں پولیس اہلکار تعینات کر دئیے گئے ہیں۔

Recommended