Urdu News

دریائے سندھ پر صرف سندھ کا حق ہے: جئے سندھ فریڈم موومنٹ

دریائے سندھ پر صرف سندھ کا حق ہے: جئے سندھ فریڈم موومنٹ

سندھ ، 9؍مئی

جئے سندھ فریڈم موونٹ نے کہا ہے کہ پنجاب نے دریائے سندھ پر کالا باغ ڈیم، بھاشا ڈیم، تھل کینال اور دیگر نہریں بنا کر سندھ کو بنجر بنا دیا ہے۔  سندھ میں پانی کی کمی سے فصلیں تباہ اور لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، سندھ کے تین اضلاع ٹھٹھہ، بدین اور کراچی کی لاکھوں ایکڑ اراضی دریائے سندھ پر پنجاب کی لوٹ مار سے اجڑ رہی ہے۔

جئے سندھ فریڈم موومینٹ  کے چیئرمین سہیل ابڑو نے مطالبہ کیا  کہ عالمی برادری پنجاب کی جانب سے دریائے سندھ پر پانی کی چوری کا نوٹس لے اور دریائے سندھ کو سندھ کی جانب بحال کرے۔ انہوں نے مزید  کہا کہ پنجاب دریائے سندھ کے پانی کی چوری کے باعث سندھ میں فصلیں تباہ اور لوگوں کو پینے کا پانی میسر نہیں۔

جئے سندھ فریڈم موومنٹ کے   وائس  چیئرمین زبیر سندھی وائس   نے کہا کہ  پنجاب کی طرف سے دریائے سندھ پر کالا باغ ڈیم، بھاشا ڈیم، تھل کینال اور دیگر نہروں کی تعمیر بین الاقوامی جرم ہے۔  بین الاقوامی قانون کے مطابق دریائے سندھ پر صرف سندھ کا حق ہے۔

Recommended