ویکسین لگوائے لوگوں کو ہی مکہ آنے کی اجازت
ریاض ، 06 اپریل (انڈیا نیرٹیو)
رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں صرف ان لوگوں کوہی مکہ آنے کی اجازت ہوگی جنہوں نے کورونا کےٹیکے لگوالیے ہیں۔ یہ معلومات سعودی انتظامیہ نے فراہم کی ہے۔
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ اس سے متعلق افراد کو تین زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلازمرہ ان افراد کا ہے جنہیں کورونا ویکسین لگ چکی ہے۔ دوسرا زمرہ ان لوگوں پر مشتمل ہے جن میں 14 دن سے ویکسین لگوائے افراد ہیں۔ تیسرے زمرے میں وہ لوگ ہیں جو کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ صرف ان تین زمروں کے تحت ہی مکہ اور مدینہ میں لوگوں کو آنے کی اجازت ہوگی۔ واضح ہو کہ اس ماہ کے وسط سے رمضان کا مہینہ شروع ہونے جارہا ہے اور یہ پالیسی اسی وقت سے نافذ ہوگی۔