Urdu News

آپریشن کاویری:سوڈان میں پھنسے ہندوستانیوں کی واپسی جاری،جانئے تفصیلات

سوڈان میں پھنسے 60 راجستھانی، دس کی بحفاظت گھر واپسی

سوڈان میں پھنسے 60 راجستھانی، دس کی بحفاظت گھر واپسی

جے پور، 27 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

 سوڈان میں داخلی بحران کے پیش نظر حکومت نے وہاں پھنسے ہوئے راجستھان کے لوگوں کو بحفاظت ہندوستان پہنچنے پر راجستھان میں ان کی منزلوں تکفوری طور پر پہنچانے کی مکمل تیاریاں کر لی ہیں۔

اب تک 60 راجستھانی افراد سوڈان میں پھنسے ہوئے ہیں، جنہیں مرحلہ وار واپس لایا جائے گا۔ بدھ کے روز راجستھان سے 10 لوگوں کے دو پروازوں میں بحفاظت گھر واپس آنے کی اطلاع ہے۔

ایڈیشنل چیف سکریٹری اور ریاست کی  چیف ریزیڈنٹ کمشنر شبھرا سنگھ کی طرف سے دی گئی ہدایات کے مطابق اس کام کو منصوبہ بند طریقے سے انجام دیا جا رہا ہے۔

راجستھان فاؤنڈیشن کے رہائشی کمشنر دھیرج سریواستو نے بتایا کہ طیارہ جمعرات کو سوڈان سے ممبئی پہنچے گا۔ سی 17 طیارہ ممبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترے گا، جس میں راجستھان کے لوگوں کو ان کے پہنچنے پر بحفاظت گھر پہنچایا جائے گا۔

آپریشن کاویری کے تحت تقریباً 2000 ہندوستانیوں کو سوڈان سے نکالا گیا

خارجہ سکریٹری ونے موہن پاترا نے جمعرات کو بتایا کہ خانہ جنگی کا سامنا کرنے والے سوڈان سے اب تک 1700 سے 2000 ہندوستانیوں کو نکالا جا چکا ہے۔

ایک خصوصی پریس بریفنگ میں، خارجہ سکریٹری ونے موہن کواترا نے خانہ جنگی سے متاثرہ سوڈان سے ہندوستانی شہریوں کے انخلا  کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ 15 اپریل کو سوڈان میں تنازع شروع ہونے کے بعد سے ہم مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہمارا اندازہ ہے کہ سوڈان میں تقریباً 3500 ہندوستانی اور 1000 پی آئی او ہیں۔ سوڈان میں ایک ہندوستانی کی موت ہوگئی، اس کی لاش ابھی تک خرطوم میں ہے۔ سفارت خانہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطے میں ہے۔

Recommended