Urdu News

آپریشن کاویری: سوڈان سے 135 ہندوستانیوں کا تیسرا قافلہ پہنچا جدہ

سوڈان سے 135 ہندوستانیوں کا تیسرا قافلہ پہنچا جدہ

اس سے قبل 426 مسافروں کے دو قافلوں کو بذیعہ پانی اور ہوا نکالا گیا تھا

خرطوم/ جدہ، 26 اپریل(انڈیا نیرٹیو)

 تشدد زدہ سوڈان سے ہندوستانیوں کو نکالنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ آپریشن کاویری جنگی بنیادوں پر جاری ہے۔ بدھ کو 135 ہندوستانیوں کا تیسرا قافلہ سوڈان سے سعودی عرب کے جدہ پہنچا۔ اس سے قبل 426 مسافروں کے دوقافلوں کو سوڈان سے پانی اور ہوا کے ذریعے نکالا جا چکا ہے۔

سوڈان میں دونوں دھڑوں نے پیر کی رات سے 72 گھنٹے کی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حکومت ہند نے سوڈان میں پھنسے ہندوستانیوں کو نکالنے کے لیے آپریشن کاویری شروع کیا ہے۔ اس کے تحت ہندوستانیوں کو سوڈان سے پانی اور ہوا کے ذریعے بحفاظت نکالا جا رہا ہے۔

بحریہ کا جہاز آئی این ایس سومیدھا 278 مسافروں کی پہلی کھیپ کے ساتھ سعودی عرب کی جدہ بندرگاہ پہنچ گیا۔ بذریعہ ہوا سے آئے 148 ہندوستانیوں کے دوسرے قافلے کے استقبال کے لئے جدہ میں خود ہندوستان کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی مرلیدھرن موجود تھے۔ اس کے بعد 135 ہندوستانیوں کا تیسرا قافلہ بھی ہندوستانی فضائیہ کے خصوصی طیارے سے جدا پہنچا۔

قبل ازیں، ہندوستان کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے منگل کو جدہ کے انٹرنیشنل انڈین اسکول میں ٹرانزٹ سہولت کا معائنہ کیا۔ سوڈان سے نکالے گئے ہندوستانیوں کو اس اسکول میں رکھا جا رہا ہے۔

وزیر مملکت نے ٹویٹ کیا کہ انہوں نے جدہ کے انٹرنیشنل انڈین اسکول میں ٹرانزٹ سہولت کا معائنہ کیا جہاں سوڈان سے نکالے گئے ہندوستانیوں کو ہندوستان کے سفر سے قبل رسیو کیا جائے گا اور کچھ وقت کے لیے رکھا جائے گا۔

Recommended