Urdu News

بلجیم میں کورونا کازبردست پھیلاو، 26 ممالک ’پریشان کن‘ قرار

بلجیم میں کورونا کازبردست پھیلاو

بلجیم میں کورونا کازبردست پھیلاو، 26 ممالک ’پریشان کن‘ قرار

برسلز،20جون(انڈیا نیرٹیو)

بلجیم نے ملک میں کورونا وائرس کی کے پھیلاو کو روکنے کے لیے برطانیہ اور پاکستان سمیت 26 ممالک کو ’بہت پریشان کن‘ ملکوں کی صف میں شامل کرلیا ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ان ممالک کے شہریوں کے لیے سفری سہولیات کے وہ قوانین قابل عمل نہیں ہوں گے، جو یورپ اپنے شہریوں کو فراہم کرے گا اور انہیں پہلے ہی کی طرح سفر کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کے علاوہ قرنطینہ کرنا پڑے گا۔

یاد رہے کہ بلجیم میں گذشتہ چند دنوں سے عالمی وباءکورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور یہ شرح 6 فیصد سے زائد تک جا پہنچی ہے۔بلجیم میں اس وائرس کا ماخذ برطانیہ بتایا جاتا ہے، جہاں پڑوسی ہونے کے باعث ایک کثیر تعداد کا روزانہ آنا جانا رہتا ہے۔جب کہ کچھ عرصہ قبل بھارت سے آنے والے طلباءکے ایک گروپ میں بھی اس کی تشخیص کی گئی تھی۔

اس صورت حال کے پیشِ نظر بلجیم کے معروف وائرالوجسٹ اور اسائلم اور امیگریشن کے وزیر سامے مہدی نے تجویز پیش کی تھی کہ مذکورہ وائرس سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے افراد پر پابندی عائد کی جائے۔جس پر بلجیم کی حکومت نے وائرس کے حوالے سے 26 ’پریشان کن ممالک‘ کی نئی فہرست جاری کی ہے۔

ان ممالک میں بھارت سمیت برطانیہ، پاکستان، بنگلہ دیش، بوٹسوانا، جنوبی افریقہ، اردن، کانگو، قطر، نیپال، برازیل، بولیویا، پیراگوئے، جارجیا، یوراگوئے، چلی، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو، کولمبیا، یوگنڈا، ارجنٹائن، زمبابوے، ایسواتینی، لیسوتھو، نمیبیا، موزمبیق، سرینام اور پیرو شامل ہیں۔

ان تمام ممالک کے شہریوں کو پہلے ہی کی طرح قرنطینہ سمیت سفر سے متعلق تمام پابندیوں کا سامنا رہے گا۔اس حوالے سے بلجیم کے وزیر صحت فرانک واندن بروک نے کہا کہ وہ اس فیصلے سے بہت خوش نہیں ہیں لیکن ہمیں ان ممالک میں کرونا سے پیدا ہونے والی نئی صورت حال سے اپنے شہریوں کو محفوظ رکھنا ہے۔

Recommended