Urdu News

پاکستان: طالبہ نے خواب میں توہین رسالت کا معاملہ دیکھا،ساتھیوں نے ٹیچر کو قتل کردیا

پاکستان: طالبہ نے خواب میں توہین رسالت کا معاملہ دیکھا،ساتھیوں نے ٹیچر کو قتل کردیا

پاکستان میں خواب میں بھی توہین رسالت جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔ ایسے ہی ایک واقعہ میں ایک طالبہ نے خواب میں دیکھا کہ مدرسہ میں پڑھانے والے استاذ نے توہین رسالت کی ہے۔ جب اس نے یہ اطلاع مدرسے میں پڑھانے والے دوسرے اساتذہ کو دی تو انہوں نے مبینہ گستاخ استاد کو قتل کر دیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے جامعہ اسلامیہ فلاح البنات کے باہر مدرسے میں پڑھانے والی تین خواتین اساتذہ نے ساتھی استاذ کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ جب وہ موقع پر پہنچی تو خاتون خون میں لت پت تھی۔ تین خواتین اساتذہ نے 13 سالہ طالب علم کے کہنے پر مقتول خاتون پر توہین مذہب کا الزام لگایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے مذکورہ طالبہ نے خواب میں دیکھا کہ قتل کا نشانہ بننے والے استاد نے توہین رسالت کی ہے۔ خواب میں ہی اسے قتل کرنے کا حکم دیا گیا۔مقتول ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل کی مداح تھی۔

Recommended