Urdu News

پاکستان نے چین کے تیسرے ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی

پاکستان نے چین کے تیسرے ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی

پاکستان نے چین کے تیسرے ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی

اسلام آباد ، 11اپریل (انڈیا نیرٹیو)

پاکستان نے چین کی تیسری کورنا ویکسین ’کوروناویک‘ کم موثر ہونے کے باوجود ہنگامی طور پر استعمال کی منظوری دے دی ہے ۔ اس کو لے کر ملک میں اب تک پانچ ویکسین کومنظوری دی جا چکی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فارماسیوٹیکل ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے چینی کمپنی سینوویک بائیوٹیک کےذریعہ تیارکردہ ویکسین کوروناویک کو منظوری دے دی ہے۔ پاکستان میں چین کی یہ تیسری ویکسین ہے جسے منظور ی ہے۔ اسی کے ساتھ ملک میں اب تک مجموعی طور پر پانچ ویکسین منظور ہوچکی ہیں۔ کوروناویک کے پہلے پاکستان میں چین کی 'سنوفارم' اور 'کونویڈیشیہ' ویکسین کومنظور ی دی گئی تھی ، جب کہ برطانیہ کے 'ایسٹرا زینیکا' اور روس کی 'اسپوتنک وی' ویکسین کی منظوری دی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ، نئی ویکسین کوروناویک کم موثر ہے ، لیکن حکومت نے ٹیکہ کاری کے مہم کو تیز کرنے کے لیے اس کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق ، پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 5139 نئے کیس سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 715968 ہوگئی۔ اس کے علاوہ ، کورونا کے 100 مریضوں کی موت کے بعد ، اس بیماری سے مرنے والے افراد کی تعداد 15329 ہوگئی ہے۔ تقریباً 4204 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

Recommended