Urdu News

سیکورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے بیچ پاکستانی آرمی چیف کا بلوچستان کا دورہ

سیکورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے بیچ پاکستانی آرمی چیف کا بلوچستان کا دورہ

اسلام آباد۔ 31 جنوری

پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف (سی او اے ایس) جنرل قمر جاوید باجوہ نے صوبے میں سیکورٹی کی تشویش ناک صورت حال کے درمیان جنوبی بلوچستان کے ایک شہر کا دورہ کیا۔باجوہ کا تربت کا دورہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورس کی ایک چیک پوسٹ پر دہشت گردانہ حملے میں دس پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت کے چند روز بعد ہوا ہے۔

ڈان اخبار نے ملک کے ملٹری میڈیا ونگ کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ اپنے دورے کے دوران، باجوہ کو ایف سی بلوچستان ہیڈ کوارٹر میں علاقے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور پاکستان-ایران سرحد پر باڑ لگانے کے بارے میں ایک جامع بریفنگ دی گئی۔ جنرل باجوہ نے کہا کہ پاکستانی فوج امن اور خوشحالی کے حصول میں صوبائی حکومت کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ پاک فوج کے سربراہ نے ضلع کیچ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
 انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کی سلامتی، استحکام اور خوش حالی کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔بلوچستان اور پاکستان میں دیگر جگہوں پر شورش میں حالیہ اضافہ تشویش کا باعث رہا ہے، جس کا زیادہ تر سہرا تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے احیاکو جاتا ہے۔ خطے سے واقف ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی کی بحالی کا افغانستان میں اقتدار سنبھالنے والے طالبان سے براہ راست تعلق ہے۔ ہفتہ کو شائع ہونے والے ایک اداریے میں، پاکستان کے ایک روزنامے نے "بلوچستان کی شورش سے نمٹنے کے لیے" مہلک طاقت کے استعمال کے خلاف خبردار کیا تھا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے بلوچستان کے حوالے سے اپروچ میں اخلاص کا فقدان ہے۔

Recommended