پاک فوج نے جائے وقوع پر تلاشی مہم شروع کی
پاکستان مقبوضہ کشمیر کے گلگت بلتستان (جی بی) کے ضلع گھانچے میں سیاچن کے قریب پیر کو پاکستانی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ اس حادثے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔ پاک فوج کے جوان جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں، جہاں اس وقت تلاشی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ یہ علاقہ دنیا کے بلند ترین جنگی علاقوں میں سے ایک ہے۔
پاکستانی فوج کے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گلگت بلتستان (جی بی) کے ضلع گھانچے میں سیاچن کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ جس میں دونوں پائلٹ میجر عرفان برچہ اور میجر راجہ ذیشان جہاں زیب جاں بحق ہو گئے۔ امداد اور بچاو کے لئے ہیلی کاپٹر اور فوج کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اسی طرح کے ایک واقعے میں گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں پاکستانی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس وقت اس واقعے میں فوج کے چار جوان ہلاک ہوئے تھے۔
جی بی کے وزیر اعلیٰ خالد خورشید خان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا اور شہید پائلٹوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
یہ علاقہ دنیا کے بلند ترین جنگی میدانوں میں سے ایک ہے، جہاں پاکستان اور بھارت 1980 کی دہائی سے اپنی فوجیں تعینات کئے ہوئے ہیں۔ 76.4 کلومیٹر پر پھیلا ہوئے اس علاقے کی سرحدیں پاکستان اور چین سے ملی ہوئی ہیں۔ شدید موسمیاتی تبدیلی کے دوران سیاچن گلیشیئر کو سب سے مشکل ترین میدان جنگ سمجھا جاتا ہے، جہاں درجہ حرارت اور برفانی تودے کا ہر وقت خطرہ زندہ رہنے کے لئے سب سے بڑے چیلنج ہیں۔