Urdu News

جمہوریت کے لیے سربراہی اجلاس میں شرکت پر چین اور امریکہ کے درمیان پھنسا پاکستان

جمہوریت کے لیے سربراہی اجلاس

دوست ممالک ترکیہ اور چین کو مدعو نہ کرنے کے باعث اب تک نہیں ہو سکا ہے فیصلہ

امریکی پہل پر شروع ہو رہے  والے جمہوریت کے لئے سربراہی اجلاس میں شرکت پرپاکستان ، چین اور امریکہ کے درمیان معاملہ پھنس گیا ہے۔ دراصل  امریکی صدر جو بائیڈن نے اجلاس کے لیے بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان کو بھی دعوت نامہ بھیجا ہے لیکن پاکستان کے دوست ممالک چین اور ترکیہ کو مدعو نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کی قیادت اس کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ نہیں کر پا رہی ہے۔

پاکستان ان 120 ممالک میں سے ایک ہے جن کو امریکہ نے ڈیموکریسی سمٹ میں مدعو کیا ہے۔ اس کے باوجود حکومت پاکستان اس میں شرکت کے بارے میں اب تک کوئی فیصلہ نہیں کر سکی ہے ۔ ویسے تو دسمبر 2021 میں ہونے والی پہلی ڈیموکریسی سمٹ میں پاکستان کو بھی مدعو کیا گیا تھا لیکن اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے اس میں شرکت نہیں کی تھی۔

 اس بار شہباز شریف حکومت کے سامنے کنفیوژن کی صورتحال ہے۔ دراصل عمران اپنی حکومت کو گرانے کا الزام بھی امریکہ پر لگاتے ہیں اور شہباز حکومت کے امریکہ سے تعلقات بھی اچھے ہیں۔ ایسے میں جمہوریت اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر امریکہ کی ناراضگی کا خطرہ ہے جب کہ چین اور ترکیہ جیسے دوست ممالک شرکت کرنے پر ناراض ہو سکتے ہیں۔ یہ کنفیوژن پاکستان کے لیے پش وپیش  کی صورتحال پیدا کر رہی ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق اس معاملے پر اعلیٰ سطحی بات چیت پیر کی رات گئے تک جاری رہی تاہم کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کانفرنس چین کو گھیرنے کی امریکی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ ایسے میں شہباز شریف حکومت کو خدشہ ہے کہ اس میں چین اس کی شمولیت سے ناراض ہو سکتا ہے۔

Recommended