Urdu News

پاکستان:ملتان کی نشتر اسپتال کے چھت سے ملنے والی لاشیں انسان کی تاریخ کا بڑا المیہ

ملتان کی نشتر اسپتال کے چھت سے ملنے والی لاشیں

 سھیل ابڑو:چیئرمین جئے سندھ فریڈم موومنٹ جسفم مرکز

جئے سندھ فریڈم موومنٹ جسفم کے مرکزی چیئرمین سھیل ابڑو، وائس چیئرمین زبیر سندھی، جنرل سیکریٹری غلام حسین شابرانی، امر آزادی، سوڈھو سندھی، حفیظ دیشی اور پرھ سندھو نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہا کہ ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں نشتر اسپتال ملتان سے ملنے والی انسانی لاشوں کا ڈی این اے (DNA) ٹیسٹ کرایا جائے۔ ہمیں شک ہے کہ سندھ اور بلوچستان سے ہزاروں جبرن اغوا کرکے لاپتا کیۓ گیۓ سیاسی قونی کارکنان کی یہ لاشیں ہے۔

پاکستان کی 70 سالہ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستانی انٹیلی جنس اداروں کی طرف سے مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جاتی رہی ہےاور سیاسی کارکنوں کو ماوراۓ عدالت قتل کیا جاتا رہا ہے، جس میں براہ راست پاکستان آرمی اور اسکے خفیہ ادارے ملوث رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ ملنے والی لاشوں سے ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان اسلامی جمہوریہ ملک نہیں ہے، بلکہ انسانوں کا قبرستان ہے۔جہاں پر ریاستی ادارے عوام کا تحفظ کرنے کے بجائے انسانیت کا قتل عام کرتی ہیں،1971 سے لے کر حالیہ سندھ اور بلوچستان میں فوجی آپریشن اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

 ہم اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ سندھ اور بلوچستان کے سیاسی کارکنان کی جبرن گمشدگیوں کے خلاف نوٹس لیا جائے، اور حالیہ ملنے والی لاشوں کا ڈی این اے (DNA) کی ٹیسٹ کے بعد دہشت گرد ریاست پاکستان خلاف عالمی عدالت میں جنگی جرائم کے تحت ان کے اوپر کیس چلایا جائے, اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف مسلسل خلاف ورزی کرنا انسانیت کا قتل عام کرنا عالمی اصولوں کے خلاف ورزی کرنے کے تحت عالمی عدالت میں کیس چلا جائے۔

Recommended