Urdu News

عمران خان اوران کی جماعت آٹھ سال پرانےغیرملکی فنڈنگ میں قصوروارقرار

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اکاونٹس منجمد کرنے کا نوٹس دیا

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان ایک بار پھر مشکلات میں پڑتے نظر آ رہے ہیں۔ عمران خان اور ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو آٹھ سال پرانے غیر ملکیفنڈنگ معاملے میں سزا سنائی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انہیں نوٹس دیتے ہوئے ان کے تمام اکاونٹس منجمد کرنے کے لئے کہا ہے۔

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف غیر ملکی امداد لینے کے معاملے کی سماعت الیکشن کمیشن میں جاری تھی۔ عمران اور ان کی پارٹی پر الزامات تھے کہ انہوں نے بھارت سمیت کئی ممالک سے اربوں روپے اکٹھے کیے اور اس کی معلومات حکومت، الیکشن کمیشن یا وزارت خزانہ کو نہیں دی۔ منگل کو اس معاملے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کا فیصلہ آیا۔ الیکشن کمیشن نے اس معاملے میں عمران خان اور ان کی جماعت کوقصوروار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے 34 غیر ملکی شہریوں اور 351 کمپنیوں سے چندہ لیا۔ عمران اور ان کی جماعت نے صرف آٹھ اکاونٹس کی معلومات دی اورجن تیرہ اکاؤنٹس میں کالا دھن رکھا گیا، ان کی معلومات چھپائی گئیں۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کو جھوٹا حلف نامہ دیا۔ اب بھی تین بینک اکاونٹس ہیں جن کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے۔

دراصل پاکستان میں بیرون ملک سے کسی بھی قسم کے سیاسی عطیات لینا غیر قانونی ہے۔ اب عمران اور ان کی جماعت کو بیرون ملک سے چندہ ملنے کی تصدیق کے بعد الیکشن کمیشن نے عمران اور ان کی جماعت کو نوٹس جاری کیا ہے۔ ان سے  نہ صرف بڑے پیمانے پر جواب طلب کیا گیا ہے بلکہ ان کے تمام اکاونٹس منجمد کرنے کی تنبیہ بھی کی گئی ہے۔ ایسے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن مطمئن نہ ہوا تو عمران خان پر تاحیات الیکشن لڑنے پر پابندی عائد ہوسکتی ہے، جب کہ ان کی جماعت پر بھی پابندی لگ سکتی ہے۔ اس معاملے کی سماعت 14 نومبر 2014 سے چل رہی تھی۔

Recommended