اسلام آباد ، 04 فروری (انڈیا نیرٹیو)
کوروناویکسین کا تحفظ پاکستان کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے ، جو غربت اور پریشانی سےجوجھ رہا ہے۔ یہ چیلنج اسے پاکستان میں موجود دہشت گرد گروپ سے ہے۔ تاہم ، پاکستان نے ابھی تک کورونا ویکسین کی ایک خوراک نہیں خریدی ہے۔
چین کے سامنے ہاتھ پھیلانے کے بعد بھی ، اسے صرف 5 لاکھ ویکسین دی گئی ہے، جس کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچنے کے بعدٹیکہ کاری شروع کردی گئی ہے۔ تاہم ، اس دوران ، پاکستان کو خوف ہے کہ یہ ٹیکہ دہشت گردنہ لے اڑیں۔ اسی وجہ سے ، اب حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ ویکسین کو خفیہ ٹھکانوں پر رکھیں۔ فوج کی تعیناتی ، سی سی ٹی وی سے نگرانی سمیت مناسب انتظامات کیے جارہے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے بدھ کے روز کورونا ویکسین کو چوری اور دہشت گردانہ حملوں سے تحفظ کے لیے ایک رہنما اصول جاری کیا ہے۔
این سی او سی کے مطابق ، چین میں تیارکورونا ویکسین پاکستان میں صحت کارکنوں کولگائی جارہی ہے اور یکم فروری کو ملک بھر کے تمام صوبوں میں 70000 ویکسین بھیج دی گئی ہیں۔ یہاں سے تمام اضلاع اور شہروں کے مراکز میں بھیجی جائیں گی۔