Categories: عالمی

پاکستان: کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خلاف 20 گھنٹے سے احتجاج، گاڑیوں کی لمبی قطاریں

(خصوصی رپورٹ: نیوز انٹرونشن)

پاکستان کے صوبے سندھ کے راجدانی کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا، ماڑی پور روڈ پر بیس گھنٹے طویل احتجاج کے سبب سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہو گئیں، آئی سی آئی پل،جناح برج نیٹی جیٹی پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ہوا میں نمی کا تناسب بھی 65 فیصد تک پہنچ گیا۔ کئی علاقوں میں بجلی کیطویل لوڈشیڈنگ سے شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔ ماڑی پوڑ روڈ، آئی سی آئی پل، ایم ٹی خان روڈ اور نشتر روڈ سمیت دیگر جگہوں پر طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں کے الیکٹرک کے خلاف پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو شکایات کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔

ماڑی پور روڈ پر گزشتہ روز سے بجلی بندش کے خلاف احتجاج پر پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کی کوشش کی جو ناکام ہو گئی۔پولیس نے مظاہرین کو شاہراہ کھولنے کے لیے  مہلت دے دی، عوام کا موقف ہے کہ کے الیکٹرک حکام یا وزیراعلی سے بات چیت تک مظاہرہ ختم نہیں ہوگا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago