Categories: عالمی

پاکستان: ریاست نے کھل کر اعلان کیا کہ ہم نے مسنگ پرسنز کو قتل کیا ہے: وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ

(خصوصی رپورٹ: نیوز انٹرونشن)

پاکستان کے راجدانی کراچی سے وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کے چیئرپرسن سورٹھ لوہار نے کہا کہ پاکستان کے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ریاض پیرزادہ نے پہلی بار ریاست کی جانب سے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ’’بہت سارے مسنگ پرسنز قتل کیے جا چکے ہیں۔ اس نے لاپتا افراد پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں سے بہت سارے پڑوسی ممالک، ان کے اداروں اور کلبھوشن یادیو سے رابطے میں تھے اور بہت سارے مسنگ پرسنز کوئٹہ سمیت دیگر علائقوں میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھے۔ وہ سب فورسز کے ہاتھوں مارے جا چکے ہیں۔ اس نے ریاستی فورسز اور لاپتا کرنے والی ایجنسیوں آئی ایس آئی اور ایم آئی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ مسنگ پرسنز کمیشن کے بجائے آئی ایس آئی اور ایم آئی کو مسنگ پرسنز کا مسئلہ دیکھنا چاہیے۔ “

آج تک دنیا کے تمام عالمی اداروں اور عدالتوں میں پاکستانی ریاست کے نمائندے لاپتا افراد کے مسئلے پر لاتعلقی اور لا علمی دکھاتے آئے ہیں۔ لیکن یہ پہلی بار ہے کہ پاکستان کے وزیر برائے انسانی حقوق ریاض پیرزادہ نے گزشتہ روز صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں لاپتا افراد کو ریاستی فورسز کے ہاتھوں قتل ہوجانے کا دعویٰ کیا ہے۔۔۔!

اس بیان پر سندھ میں انسانی حقوق اور لاپتا افراد کے مسئلے پر سرگرم تنظیم ‘وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ’ کی چیئرپرسن سورٹھ لوہار نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے ریاست کی جانب سے لاپتا افراد کو جھوٹے الزامات میں مارنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ان تمام لاپتا افراد کو بغیر کسی جرم ثابت ہونے یا عدالتی کاروائی یا اپنے دفاع کا قانونی اور انسانی حق استعمال کرنے کے قتل کرنے کی دعویٰ کی جا رہی ہے۔

ہم ایسی ریاست کے اداروں سے لاپتا افراد کی بازیابی اور انصاف کی اب اور کیا امید رکھیں؟

اب تو پاکستانی ریاست کھل کر اعلان کر رہی ہے کہ ہم نے مسنگ پرسنز کو قتل کیا ہے۔ اب ہم اقوامِ متحدہ، ایمنسٹی انٹرنیشل، ریڈ کراس، ایشین ہیومن رائیٹس کمیشن سمیت تمام عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو اپیل کرتے ہیں کہ سندھ اور بلوچستان سے ہزاروں کی تعداد میں کئی سالوں سے سیاسی سماجی اور قومپرست کارکنان پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتا کیئے جا چکے ہیں۔ عالمی ادارے انسانی حقوق کے بنیاد پر اس مسئلے پر اپنی کمیشنز اور اسپیشل ٹاسک فورسز بناکر پاکستان کو عالمی ضمیر کے سامنے جوابدہ بنائیں اور سندھ اور بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کی شدید پائمالیوں پر اپنا عالمی، سیاسی اور سفارتی کردار ادا کریں۔

اقوامِ متحدہ، ایمنسٹی انٹرنیشل، ریڈ کراس اور ایشین ہیومن رائٹس کمیشن سمیت ساری دنیا کے تمام انسانی حقوق کے ادارے نوٹس لے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago