Categories: عالمی

پاکستان: عمران حکومت کرپشن اور دھوکہ دھڑی کا مجسمہ : مریم نواز

پاکستان مسلم نواز کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب سب کو نوازشریف کی بیانیے پر چلنا ہوگا، نوازشریف نے جن لوگوں پر تنقید کی ہے اس سے اداروں پر تنقید نہ سمجھا جائے۔

آزاد کشمیر کی وادی لیپہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ وادی لیپہ کے لوگوں کے لیے نوازشریف کا سلام لائی ہوں۔ نوازشریف نے وادی لیپہ کے لوگوں کے لیے پیار بھیجا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ وادی لیپہ کی ایک بچی نے مجھے بنت کشمیر کا خطاب دیا۔ بنت کشمیر مریم نواز کا آپ سب کو سلام۔ مریم نواز کشمیر کی سچی بیٹی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وادی لیپہ کے لوگوں کو بتانا چاہتی ہوں کشمیر میں پھر شیر آرہا ہے۔ عمرا ن خان کو بتانا چاہتی ہوں آپ آئے ہی نہیں گونیازی گو نیازی کا نعرہ لگ گیا۔ عمران خان وادی لیپہ کے لوگ کہہ رہے ہیں ہماری جان چھوڑو۔ عمران خان کوکشمیر میں آنے کی ضرورت نہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگوں نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔ کشمیریوں کا رزق وفاقی حکومت کے نہیں اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ کشمیریوں کا حق کوئی چھین لے، نواز شریف اور مریم نواز نہیں دیکھ سکتے۔انہوں نے کہا کہ میں ووٹ مانگنے نہیں آئی ہوں، یہاں کے مخلص لوگوں سے ملنے آئی ہوں۔ میں خوش ہوں کہ کشمیر کا چپہ چپہ دیکھا۔

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ کچھ لوگ ذاتی مفاد کے لیے نواز شریف کے خلاف پراپیگنڈہ کرتے ہیں۔ نوازشریف حب الوطن ہیں اور وہ اس دھرتی کا بیٹا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاق سےملنے والا بجٹ کشمیریوں کا حق ہے۔ کشمیریوں کا رزق وفاقی حکومت کے نہیں اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی سے ہرشخص متاثر ہوا ہے۔ انسولین کی چھوٹی سی شیشی 1100 روپے کی ہوگئی ہے۔ عمران خان کشمیر ووٹ مانگنے آرہا ہے، میں عمران خان سے پوچھنا چاہتی ہوں کیا کشمیریوں کی روٹی چھیننے آرہے ہو؟

مریم نواز نے جلسے کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کیا نواز شریف کے وقت میں ایک ایک کلو چینی کے لیے قطاروں میں کھڑا ہونا پڑا؟ موجودہ حکومت میں عوام کو لائنوں میں کھڑا کرکے ایک ایک کلو چینی کا تھیلہ دے دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حالت پتلی نظر آتی ہے۔ آزاد کشمیر انتخابات کے لیے ریاستی وسائل استعمال کیے جارہے ہیں۔عمران خان کے وزرا پیسے بانٹتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔ عمران خان نوازشریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ عمران خان آئیں تو ان سے پوچھنا کیا کشمیرکو بھی ریورس گیئر لگانے آئے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ایک جماعت ایسی ہے جو ووٹ چوری کرنے کی ماہرہے۔ وہ جماعت الیکشن کمیشن کا عملہ اٹھاکر لے جاتی ہے۔ جب الیکشن کمیشن کا عملہ برآمد ہوا توسب کے منہ لٹکے ہوئے تھے۔

ن لیگی رہنما مریم نواز نے کہا کہ عدالتی فیصلوں نے واضح کردیا کہ ن لیگی رہنما وَں پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے۔ عمران خان آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ چوری کی سیٹیں نکلوانا شیروں کو آگیا ہے۔ حکومت سارے حربے استعمال کرنے کے باوجود ن لیگی رہنماوَں پر کرپشن ثابت نہیں کرپائی۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کوٹ لکھپت جیل کے ڈیتھ سیل میں رہ کر آئی ہے۔ پاکستان کی عدالتوں نے ان کے الزامات کی قلعی کھول کر رکھ دی۔ عمران خان کا بیانیہ منہ کے بل گرپڑا ہے۔ حمزہ شہباز اور شاہد خاقان عباسی پرکرپشن کا کوئی الزام نہیں۔ نواز شریف کاجرم صرف ایک ہے کہ عوام نے ان کوچھوڑنے سے انکار کردیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago