Urdu News

پاکستان: عمران خان کی سیالکوٹ ریلی پر بلڈوزر چلا، پولیس نے اسٹیج توڑ دیا اور لاٹھی چارج کیا

پاکستان: عمران خان کی سیالکوٹ ریلی پر بلڈوزرچلا، پولیس نے اسٹیج توڑ دیا اور لاٹھی چارج کیا

سابق وزیراعظم نے کہا کہ مجرموں کو اقتدار میں لانے سے بہتر ہوتا کہ پاکستان پر ایٹم بم گرا دیتے

پاکستان میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی جگہ وزیر اعظم بننے والے شہباز شریف کے درمیان رسہ کشی رکنے کا نام نہیں لے رہی۔ ہفتہ کے روز  سیالکوٹ میں عمران خان کی مجوزہ ریلی سے قبل پولیس نے ریلی پر بلڈوزرچلادیا۔ پولیس نے اسٹیج توڑ دیا اور شدید لاٹھی چارج کیا۔ عمران خان نے اپنے پارٹی کارکنوں سے ہر حال قیمت پر سیالکوٹ پہنچنے کے لئے کہاہے۔اس سے ٹکراو کے امکانات پیدا ہو رہے ہیں۔

ہفتہ کے روز سیالکوٹ میں عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک اسلام (پی ٹی آئی) کے جلسے سے قبل پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس چھوڑ کر کارکنوں کو منتشر کردیا۔ پی ٹی آئی نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ عمران کی پارٹی کے رہنما عثمان ڈار سمیت کئی افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے ریلی کے لیے بنائے گئے اسٹیج وغیرہ کو بھی توڑ دیا۔ ریلی  پر بلڈوزر چلایا گیا جس سے پی ٹی آئی کے کئی کارکنان زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب عمران خان نے شہباز شریف پر حملہ آور موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجرموں کو حکومت میں اعلیٰ عہدوں پر بٹھانے سے بہتر ہوتا کہ پاکستان پر ایٹم بم گرا دیتے۔ عمران خان نے پاکستانی عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ وفاقی دارالحکومت کی طرف تاریخی مارچ کی تیاری کریں۔ جب لوگ سڑکوں پر نکلیں گے تو بہت سے راستے کھلیں گے۔ عمران نے کہا کہ امریکہ نے اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ مل کر ان کی حکومت گرانے کی سازش کی۔

Recommended