Urdu News

پاکستان: جشن آزادی پر عمران خان کا بیان، کیا عالمی اقوام میں پاکستان کا سر بلند ہوسکتا ہے؟

پاکستان: جشن آزادی پر عمران خان کا بیان، کیا عالمی اقوام میں پاکستان کا سر بلند ہوسکتا ہے؟

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان آج اقوام عالم میں سر اٹھا کر کھڑا ہوسکتا ہے، کیا اس بیان میں کچھ سچائی ہے؟ پاکستان کے سامنے بے شمار چیلنجز ہیں  جن میں سب سے اہم دہشت گردی ہے۔ پاکستان کیا دہشت گرد اور متشدد گروپ سے خود کو ابھار سکتا ہے؟ آج پوری دنیا پاکستان سے یہی سوال کر رہی ہے۔ کیا ہی اچھا ہوتا  کہ اگر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو ان لعنتوں سے باہر نکالنے میں کامیاب ہوجاتے؟ اگر یہ سب کرنے میں کامیاب ہوتے تو جشن آزادی یقیناً جشن ہوتی۔حالاں کہ اس کی امید بہت کم ہے کیوں کہ ہر دن کوئی نیا گروپ پاکستان میں کھڑا ہواٹھتا ہے۔بہرکیف!پاکستان کو جشن آزادی اس شرط کے ساتھ مبارک ہو کہ شرپسند عناصر کا جلد سے جلد خاتمہ ہو، تب ہی پاکستان اسم با مسمیٰ ہوگا۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان آج اقوام عالم میں سر اٹھا کر کھڑا ہوسکتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جشن آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایمان، اتحاد، تنظیم کی قومی اقدار کو سربلند رکھنے کا عزم دہرانا چاہتے ہیں، ہم نے ابھرنے کے لیے تاریخ کے سفرمیں کٹھن چیلنجز عبور کیے ہیں۔

مسٹر عمران خان نے کہا کہ آج اندرون ملک بعض درپیش مسائل ہمارے عزم کا امتحان ہیں، آج خطے کی بدلتی صورت حال ہمارے عزم کا امتحان ہے، ہم اپنے عزم صمیم کی بدولت رکاوٹوں پر قابو پالیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم ایک مرتبہ پھر مضبوط تر قوم کے طور پر ابھریں گے، معیشت کی بحالی، کورونا وبا سے نبردآزما ہونے پر پذیرائی ملی، ماحولیاتی تحفظ پر ہماری پالیسیوں کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے مغربی سرحدوں پر غیرمستحکم صورت حال پر بڑی قربانیاں دیں، ہم نے مغربی سرحد پر غیرمستحکم صورت حال کی بھاری قیمت چکائی ہے۔

مسٹر عمران خان نے کہا کہ نیا پاکستان میں ہماری تمام تر توجہ جیو اکنامکس پر مرکوز ہوگئی ہے، اولین ترجیح عوام کی فلاح و بہبود اور خوش حالی ہے، حکومت نے پاکستان کی ترقی و خوش حالی کے لیے ہر ممکن کوششیں کیں۔انہوں نے کہا کہ بلاشبہ پاکستان اللہ کا ہمارے لیے ایک تحفہ ہے، پاکستان کو قابل فخر، خوش حالی اور پر امن بنانے میں کردار ادا کریں۔

Recommended