Categories: عالمی

پاکستان خوگا خیل کے قبائل کا احتجاج جاری، طورخم بارڈر پر تعمیراتی کام ٹھپ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پاکستان میں خوگا خیل قبائل نے بدھ کو اپنا احتجاجی دھرنا جاری رکھا اور طورخم بارڈر پر تعمیراتی کام روک دیا۔ مقامی میڈیا نے جمعہ کو رپورٹ کیا۔ میڈیا رپورٹکے مطابق قبائلی اس وقت تک احتجاج جاری رکھیں گے جب تک پولیس کے ہاتھوں گرفتار قبائلیوں کی رہائی نہیں ہو جاتی۔قبائلیوں نے بدھ کو مسلسل تیسرے روز بھی احتجاج جاری رکھا اور نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی( کو طورخم بارڈر پر تعمیراتی کام شروع کرنے سے روک دیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پاکستانی اخبار کے مطابق خوگا خیل کے قبائلیوں کا مشتعل ہجوم لنڈی کوتل بازار کے باچا خان چوک پر جمع ہوا اور نعرے لگائے۔ بعد ازاں ہاتھوں میں سیاہ پرچم تھامے طورخم بارڈر کی طرف مارچ کیا۔مظاہرین نے مفتی محمد اعجاز اور معراج الدین شنواری کی قیادت میں لنڈی کوتل بازار سے سات کلومیٹر کے فاصلے پر واقع طورخم کی طرف مارچ کیا۔مختلف مقامات پر پولیس نے انہیں طورخم بارڈر کے علاقے میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی لیکن ایسا کرنے میں ناکام رہی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پولیس نے مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے مچنی چیک پوسٹ پر 14 مظاہرین کو گرفتار کر لیا جب کہ باقی مظاہرین اسے عبور کر کے طورخم میں داخل ہو گئے۔ خوگا خیل کے قبائلیوں نے <span dir="LTR">NCL</span>کو طورخم میں اپنی زمین پر تعمیراتی کام سے روکنے کا دعویٰ کیا۔ تاہم، تیسرے دن کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago