Categories: عالمی

تحریک انصاف کی حکومت کے لیے اگلے 3 ماہ اہم ہیں: عمران خان

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی حکومت کے اگلے تین ماہ انتہائی اہم ہیں، کیونکہ اسلام آباد کو ملک بھر میں شدید مہنگائی کا سامنا ہے۔  مقامی میڈیاکے مطابق، ملک کی سابقہ حکومتوں کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے، عمران خان نے جمعرات کو کہا کہ موجودہ حکومت کی سب سے بڑی ناکامی سابقہ حکمرانوں کا احتساب نہ ہونا ہے۔ انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ "ان کی حکومت کی زیادہ تر کوششوں کی صحیح طریقے سے تشہیر نہیں کی جا رہی ہے۔"</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مقامی اشاعت کے  مطاق پاکستان میں مہنگائی کی وجہ سے ملک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس سے کم متوسط آمدنی والے گھرانوں کی حالت خراب ہو گئی ہے۔ ڈان کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان جیسے ملک میں، جہاں زیادہ تر خاندان اپنی آمدنی آدھی سے زیادہ خوراک پر خرچ کرتے ہیں، ٹرانسپورٹ، پیٹرول، بجلی، اور بالواسطہ ٹیکسوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے بھوک، غربت اور غذائی قلت میں ممکنہ اضافے کے بارے میں درست خدشات کو جنم دیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 ورلڈ بینک (ڈبلیو بی( کے اندازے کے مطابق، 2020 میں پاکستان میں غربت 4.4 فیصد سے بڑھ کر 5.4 فیصد ہو گئی ہے، کیونکہ 20 لاکھ سے زائد لوگ خط غربت سے نیچے آ چکے ہیں۔ کم درمیانی آمدنی والے غربت کی شرح کا استعمال کرتے ہوئے، ورلڈ بینک نے اندازہ لگایا کہ پاکستان میں غربت کا تناسب 2020-21 میں 39.3 فیصد رہا اور 2021-22 میں یہ 39.2 فیصد رہنے کا امکان ہے اور یہ کم ہو کر 37.9 فیصد تک آ سکتا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago