عالمی

پاکستان: قوم پرستوں کا سندھ سے غیر ملکی پناہ گزینوں کو نکالنے کے لیے احتجاج کا اعلان

(خصوصی رپورٹ: نیوز انٹر ونشن)

پاکستان کے صوبہ سندھ میں قوم پرست جماعتوں کے اتحاد سندھ ایکشن کمیٹی نے مرحلہ وار جدوجہد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی پناہ گیروں کی واپسی اور 15 اگست کو قومی اسمبلی سے پاس کئے ہوئے بل کے خلاف 16 اکتوبر کو کراچی میں تاریخی جلسہ عام کیا جائے گا۔

سندھ میں حالیہ بارش اور سیلاب کے حقیقی متاثرین کو ریلیف نہ دینے اور سندھ حکومت کی جانب سے من پسند افراد کو ریلیف دینے کے خلاف 23 اگست کو پورے سندھ میں ڈپٹی کمشنر وں کے دفاتر کے باہر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

بارشوں اور سیلاب متاثرین کی مدد نہ کرنے کے خلاف 30 اگست کو مرکزی رہنماوں کی قیادت میں حیدرآباد میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔اس بات کا فیصلہ اتوار کو سندھ ایکشن کمیٹی کے سربراہی اجلاس میں کیا گیا جو کہ جی ایم سید ایڈیفنس جامشور میں چیئرمین سندھ یونائیٹڈ پارٹی و کنوینر سندھ ایکشن کمیٹی سید جلال محمود شاہ صدارت میں ہوا۔

جس میں قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو، چیئر مین سندھ ترقی پسند پارٹی ڈاکٹر قادر مگسی،جئے سندھ محاز کے چیئرمین ریاض چانڈیو، عوامی جمہوری پارٹی کے قربان پنھور، پوریت مذاہمت کے صدر مسرور شاہ، جسفم رہنما ارباب بھیل، جئے سندھ محاز کے دیدار شام، جئے سندھ قومی پارٹی کے محمد ولی خشک، سندھی ادبی سنگت کے نعیم ملک، سید زین شاہ، روشن علی برڑو، حیدر شاہانی ودیگر نمائدگان نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد سید جلال محمود شاہ، ایاز لطیف پلیجو، ڈاکٹر قادر مگسی، ریاض چانڈیو و دیگر نے مشترکہ پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری سندھ برسات اور سیلاب کی وجہ سے تباہ ہو چکی ہے۔

سندھ کے لوگ سڑکوں پر آگئے ہیں۔ پورے سندھ کی زراعت مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔ ہزاروں گھر منہدم ہو گئے ہیں۔ سیکڑوں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے گزشتہ دنوں حیدرآباد کا دورہ کیا لیکن کہیں بھی کسی کے ٹوٹے ہوئے گھر یامتاثرہ خاندان کی مدد کرنے کی بجائے ہر جگہ پر پروٹوکول اور وڈیروں کے منتخب افراد اور بیوروکریسی کے من پسند لوگوں کے ساتھ فوٹو سیشن کروا کر چلے گئے۔

جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ سندھ حکومت کی طرف سے ریلیف کے کام میں بھی اپنے من پسند لوگوں کو نوازنے اور کرپشن کی تیاری کر کے اربوں روپے سندھ کے بجٹ میں سے خرچ کئے جائیں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago