تفریح

ٹک ٹاک اسٹار سونالی پھوگاٹ کا انتقال، مداح صدمے میں

ٹک ٹاک اسٹار اور بی جے پی لیڈر سونالی پھوگاٹ کا کل رات دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ وہ 42 سال کی تھیں۔ اطلاعات کے مطابق سونالی اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ گوا گئی ہوئی تھیں، جہاں کل رات ان کا انتقال ہوگیا۔ سونالی پھوگاٹ بگ باس 14 میں نظر آئی تھیں۔

سونالی پھوگاٹ کی پیدائش 21 ستمبر 1979 کو فتح آباد، ہریانہ میں ہوئی۔ انہوں نے گریجویشن تک تعلیم حاصل کی۔ سونالی نے اپنے کیریئر کا آغاز 2006 میں اینکرنگ سے کیا۔ وہ حصار دوردرشن کے لیے اینکر کیا کرتی تھیں۔

سونالی پھوگاٹ ریئلٹی شو بگ باس 14 کا حصہ تھیں۔ اس شو کے دوران انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کئی انکشافات کیے۔ اس دوران انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ ان کے شوہر کی موت کے بعد کئی لوگوں نے انہیں ذہنی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

وہ اس وقت بالکل اکیلی پڑ گئی تھیں لیکن پھر ایک شخص ان کی  زندگی میں بڑی تبدیلی لے کر آیا تھا لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر یہ رشتہ آگے نہیں بڑھ سکا۔ تاہم سونالی نے اس شخص کا نام ظاہر نہیں کیا۔

2008 میں وہ بی جے پی میں شامل ہوگئیں اور اس کے بعد سے وہ سیاست میں سرگرم ہوگئیں۔ تاہم سوشل میڈیا کے ذریعے وہ اداکاری اور ماڈلنگ کے شوق کا اظہار کرتی رہیں۔ انہوں نے اپنی موت سے چند گھنٹے قبل اپنی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی تھی۔ جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

 2016 میں سونالی پھوگاٹ اس وقت سرخیوں میں آئیں جب ان کے شوہر سنجے کی فارم ہاؤس میں مشتبہ حالات میں موت ہو گئی۔ سونالی اس وقت ممبئی میں تھیں۔ سونالی کی ایک بیٹی یشودھرا پھوگاٹ ہے۔

جون 2020 میں سونالی پھوگاٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ ایک زرعی افسر کو چپل سے پیٹتی ہوئی نظر آئیں۔ اس سلسلے میں ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی تھی۔

سونالی کو ماڈلنگ کا بھی بہت شوق تھا اور وہ اکثر اپنی ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی تھیں۔ سونالی کئی میوزک البمز میں بھی کام کر چکی ہیں اور سیاست کے ساتھ ساتھ تفریحی دنیا میں بھی ایک جانا پہچانا نام تھیں۔

حال ہی میں ہریانہ کے آدم پور سے سابق ایم ایل اے کلدیپ بشنوئی کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد سونالی پھوگاٹ کافی ناراض تھیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں ہوں ہریانہ کی جاٹ، نام ہے سونالی پھوگاٹ، کر دوں گی سب کی کھڑی کھاٹ اور آگے آگے دیکھئے سونالی پھوگاٹ کے ٹھاٹھ۔

سونالی کے اچانک یوں چلے جانے سے ان کے اہل خانہ اور ان کے چاہنے والے گہرے صدمے میں ہیں۔ کسی کے لیے یہ یقین کرنا مشکل ہو رہا ہے کہ بولڈ اور بے باک  سونالی اچانک ہمیشہ کے لیے خاموش ہو جائیں گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago