اسلام آباد ، 26 مارچ (انڈیا نیرٹیو)
ہندوستان کے ساتھ امن مذاکرات کے تناظر میں ایک بار پھر پاکستان نے کشمیر کاراگ الاپاہے۔ اس بار پاکستان کے صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل ہونے تک جنوبی ایشیامیں امن قائم نہیں ہوسکتا۔
قبل ازیں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی امن مذاکرات کی پیش کش کی تھی۔ہندوستانی وزارت خارجہ مستقل طور پر یہ کہتی رہی ہے کہ جموں وکشمیر ملک کا اٹوٹ اور لازم و ملزوم حصہ ہے اور یہ ہمسایہ ملک پر منحصر ہے کہ وہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات کیسے رکھنا چاہتا ہے۔
یوم پاکستان کے موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے علوی کا کہنا تھا کہ ہم اچھے ارادوں کے ساتھ بات چیت میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں ، لیکن ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہیں سمجھا جانا چاہئے۔ علوی نے کہا کہ پاکستان نہ صرف اپنی علاقائی سالمیت کے تحفظ کی پوری طرح اہلیت رکھتا ہے بلکہ کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینا جانتا ہے۔