اس مرتبہ سندھ کی عورتوں اور بچوں نے عید پریس کلبوں کے آگے احتجاج کرکے منائی
سندھ میں ریاستی آپریشن جاری جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری سیکڑوں نوجوانوں کو جبر لاپتہ کیا گیا ہے۔
سہيل ابڑو چیئرمین جئے سندہ فریڈم موومینٹ جسفم مرکز
جئے سندھ فریڈم موومنٹ کی جانب سے عید پاکستان کی ریاست کی طرف سے جبرن لاپتہ کئے گئے سندھی نوجوانوں کے یکجہتی کے طور منائی گئی، جئے سندھ فریڈم موومنٹ کے چیئرمین سہیل ابڑو وائس چیئرمین زبیر سندھی جنرل سیکریٹری غلام حسین شابرانی اور دیگر رہنماؤں نے اپنے پریس بیان میں کہا کہ پاکستان میں سندھیوں پہ ظلم کیے جا رہے حق کی بات کرنے پر جسفم کے رہنما فرمان سومرو، مرتضی سومرو، گلبہار گبول سمیت سندھ اور بلوچستان کے نوجوانوں کو پاکستان کی ایجنسیاں جبرن اغوا کرکے گم کر دیتی ہے اور پھر غیر انسانی تشدد کرتی ہے ہم دنیا کے انسانی حقوق کی تنظیموں کو اپیل کرتے ہیں کہ پاکستان کے اس انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے پر نوٹس لیا جائے اور سندھ اور بلوچستان پر کئے گئے مظالم کا نوٹس لیا جائے۔
جئے سندہ فریڈم موومینٹ جسفم مرکز