کارکنان کو کوئی ایسا کام نہیں کرنا کہ تحریک اور ملک کو نقصان ہو: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف
رخسار بٹ، کراچی
گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق کراچی میں پی ٹی آئی کا جناح گراؤنڈ میں طاقت کامظاہر‘ ہزاروں افراد کی جلسے میں شرکت تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے کراچی کے باشعور شہریو مسئلہ آپ کے مستقبل کا ہے‘مسئلہ تحریک انصاف کا نہیں ‘ ہمیں دیوار سے لگایا تو ملک کو نہیں آپ کو نقصان پہنچے گا‘ ہمیں ٹکراؤ کی سیاست نہیں کرنی پولیس اور ادارے ہمارے ہیں‘ کارکنان کو کوئی ایسا کام نہیں کرنا کہ تحریک اور ملک کو نقصان ہو‘ ہم کبھی بھی امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے‘ ہم الیکشن چاہتے ہیں اورساری قوم الیکشن چاہتی ہے‘ انتخابات میں ضمیر فروشوں کو سبق سکھانا ہے۔ ہمارے ملک کے خلاف جو سازش ہوئی یہ سازش تھی یا مداخلت تھی‘ایک بہت بڑی بین الاقوامی سطح پر اس ملک کے ساتھ سازش کی گئی‘میں کبھی کسی ملک کے خلاف نہیں ہوں‘ میں اینٹی انڈیا ہوں نہ یورپین واینٹی امریکا ہوں۔
امریکا میں ہمارے سب سے زیادہ طاقتور پاکستانی کمیونٹی ہے‘ وہ بھی پاکستان کو پیسے بھیجتے ہیں جس پر ہمارا ملک چلتا ہے‘ میں دوستی سب سے چاہتا غلامی کسی سے نہیں چاہتا‘ڈاکو کو وزیراعظم اور اس کے بیٹے کو وزیراعلیٰ پنجاب بنادیا گیا ہے‘سارے چور واپس آگئے ہیں‘ لوگوں نے کہا کہ عمران خان تمہاری جان کو خطرہ ہے مافیا بیٹھے ہوئے ہیں تمہاری جان کے پیچھے ‘ میری جان اتنی ضروری نہیں جتنی اس ملک کی آزادی ضروری ہے یہ جو سازش ہوئی یہ آپ کو غلام رکھنے کی سازش ہوئی ہے ایک میر جعفر کو ملک پرمسلط کردیا گیا‘ میر جعفر ایک غدار تھا جس نے انگریزوں کے ساتھ مل کر سراج الدولہ سے غداری کی اور بنگال انگریزوں کے ہاتھ میں چلا گیا‘ اور مغل سلطنت کا سب سے خوش حال صوبہ غداری کی وجہ سے انگریزوں کے پاس چلا گیا ‘ تین چار مہینے پہلے ہمیں پتا چلا کہ امریکی سفارت خانے نے اپوزیشن کے لوگوں سے ملنا شروع کیا اور ہمارے لوگوں سے بھی ملاقاتیں کرنا شروع کردیں۔
ایک صحافی نے بتایاکہ ہمارے اوپر بڑا پیسہ خرچ ہورہا ہے، امریکا میں ہمارے سفیر کی ملاقات ہوتی ہے وہ کہتا کہ اگر تم نے عمران خان کو اسے پتا تھا کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد ٹیبل ہونے جارہی ہے اس نے کہا کہ اگر عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب نہ ہوئی تو پاکستان کو بڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا اور اگر کامیاب ہوگئی تو پاکستان کو معاف کردیا جائے گا ‘ اس سے شرمناک دھمکی نہیں ہوسکتی ہے،وہ ملک کے منتخب وزیراعظم کو دھمکی دے رہے ہیں کراچی کے لوگو سارے پاکستان میں اس سازش کے خلاف ہمارے لوگ نکلے ہوئے ہیں۔ ہمارے 20ارکان اسمبلی کے ضمیر جاگ جاتے ہیں انہیں تحریک انصاف میں خامیاں نظرآناشروع ہوجاتی ہے ہمارے اتحادی بھی ساتھ چھوڑنا شروع کردیتے ہیں ‘ ہمارے اسپیکر ڈپٹی اسپیکر کو جب مراسلے کا پتا چلتا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ حلف کے مطابق میں پاکستان کی خودمختاری کی حفاظت کریں گے، پھر سپریم کورٹ فیصلہ کردیتی ہے مجھے بڑی تکلیف ہوتی ہے ہمارے ہاتھ بندھ جاتے ہیں ‘ ہم فیصلہ قبول کرتے ہیں ، جو رات کے بارہ بجے عدالتیں کھل گئیں ، میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ میں نے کیا جرم کیا تھا کہ آپ نے عدالتیں کھول دیں۔
میں اپنی جماعت کا نام تحریک انصاف رکھا‘ آزاد عدلیہ کی جنگ لڑی‘ آج تک پاکستان کا قانون نہیں توڑا ‘ میں نے کبھی قوم کو کرکٹ کے گراؤنڈ میں شرمندہ نہیں کروایا‘ اللہ کا کرم ایسا کہ اس نے میری مدد کی 2خیراتی اسپتال بنائے‘ دو یونیورسٹیز بنائیں ‘ مجھے پاکستان کی سپریم کورٹ نے صادق اور امین کہا تو میرا دل سے گلہ ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک جو کامیاب ہوئی مجھے یقین ہوگیا کہ میچ فکس ہوگیا ہے ‘ رات کے 12بجے جو عدالت لگی وہ ساری زندگی میرے دل میں بات رہ جائے گی ، میں عدلیہ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ ڈپٹی اسپیکر نے حلف کو سامنے رکھتے ہوئے سائفر کوکیا سپریم کورٹ کو تحقیق نہیں کرنی چاہیے تھی۔
انہیں پتا تھاکہ اگر عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تو میر جعفر اچکن سلائے تیار بیٹھا تھا ‘ آتے ہی میر جعفر اور چیری بلاسم کو حکم ملا کہ ڈو مور کرو، میں امریکن اور یورپین کو اچھی طرح جانتا ہوں ‘ جب آپ اپنے ملک کے لیے اسٹینڈ لیتے ہیں تو وہ آپ کی عزت کرتے ہیں جب آپ بوٹ پالش کرتے ہیں تو وہ آپ کی عزت نہیں کرتے ۔ میں عدلیہ سے دوسری بات کرتا ہوں کہ جب منڈی لگی ہوئی تھی اور سیاستداں بک رہے تھے اور آئین سے غداری ہورہی تھی تو آپ کو ازخود نوٹس نہیں لینا چاہیے تھا، کیا یہ ہمارا آئین اس کی اجازت دیتا ہے، آپ نے ان ضمیر فروشوں کو کبھی معاف نہیں کرنا اوریہ جو میر جعفر ہے امپورٹڈ حکومت نامنظور ہے، اگر یہ سازش کامیاب ہوجاتی ہے تو یاد رکھنا کوئی پاکستانی وزیراعظم امریکا کی دھمکی کے سامنے کھڑا نہیں ہوسکا ، مجھے وزیرستان میں 8جوانوں کی شہادت پر تکلیف ہوئی ‘ امریکا کی جنگ میں ساڑھے 6ہزار فوج نے قربانیاں دیں ، ایک دھمکی آئی امریکا سے اور جنرل مشرف چاروںشانے چت ہوگیا 8ہزار اپنے لوگوں کو مروادیا‘ اربوں روپے کا نقصان ہوا‘400ڈرون حملے ہوئے ‘ بچے اور معصوم لوگ مارے گئے‘ جنازوں ‘ شادیوں اور مدرسوں پرحملے ہوئے‘ ایک دھمکی پر اپنے ملک کو تباہی کی جانب دھکیل دیاگیا۔
میں اپنی قوم اور فوج کوکسی اور ملک کے لیے قربان نہیں کرسکتا۔سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ عمران خان صرف کال دیں ہم سب کچھ بند کرادیں گے۔اسد عمر نے کہا کہ راتوں رات وفاداریاں بدلنا شروع ہوگئیں‘ ایک نظریہ کہتا ہے ہم بھکاری قوم دوسراکہتا ہے ہم غلامی برداشت نہیں کریں گے‘حرام کی دولت سے حکومت تبدیل کی گئی‘ملک میں سیاستدانوں کی منڈی لگی ہوئی ہے‘پیسے کے زور پر ضمیر خریدے گئے‘ وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول مہنگائی کیخلاف اسلام آباد کے لیے نکلے تھے‘عمران خان نے ڈیزل کوقید کردیا تھا‘ایم کیو ایم کو اقتدار کا بڑا موقع ملا‘ ہمارے بھی اتحادی رہے‘ ایم کیو ایم۔