Urdu News

پاکستان کی سعودی عرب سے مرکزی بینک میں دی گئی رقم واپس نہ لینے کی اپیل

سعودی عرب اور پاکستان

کراچی ،6؍مئی

حکومت پاکستان نے سعودی عرب سے درخواست کی کہ وہ پاکستان کے مرکزی بینک کو دیے گئے ڈپازٹس کو واپس لینے سے باز رہے اور ملک کے لیے تیل کی سہولیات جاری رکھنے  کی اپیل کی ۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نےکہا، حکومت نے سعودی عرب سے درخواست کی ہے کہ وہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو دیے گئے اپنے ذخائر واپس نہ لے اور پاکستان کے لیے تیل کی سہولت میں توسیع کرے۔"انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈسے جو وعدے کیے تھے وہ قوم کے مفادات کے خلاف تھے، انہوں نے کہا کہ یہ وعدے بارودی سرنگوں سے کم نہیں  ہیں۔

مفتاح نے عمران خان حکومت پر کرپشن کا الزام لگایا اور سوال کیا کہ پنجاب میں فرح کی ہدایت پر تبادلے اور تعیناتیاں کیوں کی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’بشریٰ بی بی  کی دوست فرح گوگی اور شہزاد اکبر پی ٹی آئی کی حکومت کی مدت ختم ہونے کے فوراً بعد ملک چھوڑ گئے۔

Recommended