Categories: عالمی

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی شی جن پنگ سے بات چیت، کیا ہے پردے کے پیچھے کی کہانی؟

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے منگل کے روز چین کے صدر شی جن پنگ سے فون پر بات کی۔ اس دوران دونوں کے درمیان دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کو لے کر بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دوطرفہ تعلقات اور تعاون کا جائزہ لیا۔ عمران خان نے چین کے ذریعہ  کورونا وبا پر کامیابی سے قابو پانے کے ساتھ ساتھ ترقی پذیر ممالک کے لیے امدادی اقدامات کو بھی سراہا جن میں پاکستان کے ساتھ ویکسین تعاون بھی شامل ہے۔

عالمی معیشت پر کورونا کے منفی اثرات کا جائزہ لیتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ اس میں اقتصادی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے چین-پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کے فیز-II کے ذریعہ  تجویز کردہ صلاحیت کو مکمل طور پرحتمی شکل دیناشامل ہے۔

وزیراعظم نے چین پاکستان اقتصادی کوریڈور(CPEC) منصوبوں کے کامیاب، بروقت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ نفاذ کو سراہا اورسی پی ای سی  کے خصوصی اقتصادی زون میں چینی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا۔

دونوں رہنماؤں نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے اعلیٰ معیار کے مظاہرے کے طور پرسی پی ای سی  کی سبز ترقی کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان افغانستان کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے عالمی برادری سے فوری طور پر انسانی اور معاشی امداد کے ساتھ ساتھ جنگ زدہ ملک کی تعمیر نو کے لیے درکار امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے دونوں ممالک کے درمیان آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹیو پارٹنرشپ کو مزید متنوع بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی رفتار کو جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ بات چیت کے دوران، خان نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی صد سالہ یوم تاسیس  پر صدر شی کو مبارکباد دی اور غربت کے خاتمے کے خلاف جنگ میں چینی عوام کی جیت بتایا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago