Categories: عالمی

نسل کشی پر معافی نہ مانگنے پر پاکستان کو شرم آنی چاہیے: عبدالمومن

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ڈھاکہ ، 28مارچ</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بنگلہ دیش  کے  وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن نے کہا کہ پاکستان کو 1971 میں ہونے والی نسل کشی پر معافی نہ مانگنے پر شرم آنی چاہیے۔ ہفتہ کو فارن سروس اکیڈمی میں صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ پاکستان نے ابھی تک نسل کشی پر معذرت کا اظہار نہیں کیا۔ ایک سوال کے جواب میں اے کے مومن نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ پاکستانیوں کو شرم آنی چاہیے۔  اس وقت پاکستانی فوج نے گھناؤنے جرائم اور نسل کشی کی۔  یہاں تک کہ حکومت پاکستان کی طرف سے رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ انہوں نے حد سے زیادہ تشدد کا سہارا لیا اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت پاکستان نسل کشی کے ذمہ داروں کو سزا دے اور بنگلہ دیش سے معافی مانگے۔ مجھے یقین ہے کہ پاکستان کی نوجوان نسل معافی مانگنے کے لیے آگے آئے گی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اگر پاکستان (معافی مانگنے کی اہمیت)کو نہیں سمجھ سکتا تو ایسی غلطیاں دوبارہ ہو سکتی ہیں۔وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان نے 195 جنگی مجرموں کو سزا دینے کا وعدہ کیا تھا۔ قبل ازیں وزارت خارجہ نے یوم آزادی اور قومی دن کے موقع پر بابائے قوم بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمان اور جنگ آزادی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ سیکرٹری خارجہ مسعود بن مومن اور وزارت کے دیگر اعلیٰ حکام پروگراموں میں موجود تھے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago