پاکستان کے ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز نے عمران خان سے بھارت سے روئی کی درآمد کی درخواست کی
اسلام آباد ، 15 مارچ (انڈیانیرٹیو)
پاکستان میں روئی کی قلت کی وجہ سے ایکسپورٹرز یونین نے وزیر اعظم عمران خان سے بھارت سے کپاس کی درآمد کی اپیل کی ہے۔پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی ٹی ای اے) کے صدر محمد احمد نے پیر کو کہا کہ حکومت خام مال کی کمی کو دور کرنے کے لیے بھارت سے روئی کی درآمد کی اجازت دے۔
پی ٹی ای اے کے سرپرست خرم مختار نے کہا کہ حکومت مالی دباو کو کم کرنے کے مقصد سے برآمدات میں تیزی لانے کے لیےکچھ اقدامات کرے۔ پوٹا کے نائب صدر شکیب مجید نے موجودہ صورت حال کے لیے ٹیکسٹائل پالیسی کو بروقت منظوری نہ دینے کے لیے ذمہ دار قرار دیا۔
گزشتہ ماہ جاری ہونے والے سنٹرل بینک کے اعدادوشمار کے مطابق ، گزشتہ سال دسمبر میں ختم ہونے والی چھ ماہ کی مدت کے دوران پاکستان کے غیر ملکی قرضوں اور واجبات میں 3 ارب امریکی ڈالر ( 2.6 فیصد) کا اضافہ ہوا ہے۔