Urdu News

پاکستان: ٹرانس جینڈر کے لیے پہلا مدرسہ

پاکستان: ٹرانس جینڈر کے لیے پہلا مدرسہ

اسلام آباد ، 22 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

پاکستان میں ٹرانس جینڈر کے لیے پہلا مدرسہ (اسکول) کھول دیا گیا ہے۔ یہاں ان کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جاتا ہے۔ انہیں مساجد میں نماز پڑھنے کی بھی اجازت ہے۔رانی خان پاکستان میں ٹرانس جینڈر کے لیے کھولے گئے ایک مدرسے میں طلبا کو قرآن خوانی کی تعلیم دیتی ہیں۔ اس تنخواہ سے ، وہ اپنی روزی روٹی چلاتی ہیں۔

رانی کا کہنا ہے کہ معاشرے میں ٹرانس جینڈر افراد کے ساتھ اکثر امتیازی سلوک کیا جاتا ہے اور ان کو قبول نہیں کیا جاتا ہے۔ انہیں گھروں سے نکال دیاجاتاہے۔ اتنا کہتے ہی رانی کی آنکھیں نم ہوجاتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ جب وہ 13 سال کی تھی تو اسے گھر سے بے دخل کردیا گیا تھا۔ انھیں بھیک مانگنی پڑی۔

17سال کی عمر میں ، وہ ہم خیال لوگوں کے ایک گروپ میں شامل ہوگئی جو گھروں اور شادیوں میں جا کر گانے گاتی تھی۔ خان اپنے گھر میں قرآن پاک پڑھتی تھی اور مدرسہ کھولنے سے قبل دینی مدارس جاتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کوئی مدد فراہم نہیں کی گئی لیکن کچھ عہدیداروں نے وعدہ کیا کہ وہ وہاں کے طلباکو ملازمت تلاش کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔ خان اپنے طلباکو کڑھائی سکھاتی ہے۔

اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقت نے کہا کہ یہ مدرسہ ٹرانس جینڈر لوگوں کو قومی دھارے میں لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر دوسرے شہر بھی اس اقدام کو اپناتے ہیں تو بڑی تبدیلی واقع ہوگی۔

قابل ذکر ہے کہ 2018 میں ، ٹرانس جینڈر کو پاکستان میں تیسری صنف تسلیم کیا گیا تھا۔ اسی کے ساتھ ، انہیں بنیادی حقوق جیسے ووٹ کا حق اور سرکاری دستاویزات میں انہیں تیسری صنف کے انتخاب کا حق دیا گیا تھا۔

Recommended