Urdu News

پاکستان:خیبر پختو نخوا میں تھانے کے اندر دو دھماکے، کون ہیں ذمہ دار؟

پاکستان میں تھانے کے اندر دو دھماکے

پاکستان میں تھانے کے اندر دو دھماکے، 23 سیکورٹی اہلکار ہلاک، 45 سے زائد زخمی

اسلام آباد، 25 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

 پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں محکمہ انسداد دہشت گردی کے تھانے  میں دو دھماکوں میں 23 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ واقعے میں 45 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ضلع سوات کے علاقے کبل میں محکمہ انسداد دہشت گردی کے تھانے پر خودکش حملہ آور نے حملہ کیا۔ اسٹیشن کے اندر دو دھماکے ہوئے، جس سے عمارت کی چھت اڑ گئی اور عمارت کا ایک حصہ تو گر کر زمین دوز ہوگیا۔ اسی کمپلیکس میں کبل سٹی پولیس اسٹیشن اور ریزرو پولیس فورس کا ہیڈ کوارٹر بھی ہے۔ اس واقعے میں 23 سیکورٹی اہلکار مارے گئے۔ 45 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ پیر کو لکی مروت ضلع میں ایک انسداددہشت گردی مہم شروع کی گئی ۔ اس کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔ اس کے  چند گھنٹوں بعد یہ دھماکہ ہوا۔  سینئر پولیس افسر عطا اللہ خان نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی پولیس کی عمارت کا ایک حصہ گر گیا اور امدادی کارکنوں نے لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لیے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Recommended