Categories: عالمی

پاکستان بھارت سے کپاس اور چینی درآمد نہیں کرے گا ،پھر چھیڑا کشمیر راگ

نئی دہلی ، یکم اپریل (انڈیا نیرٹیو)

حکومت پاکستان نے کشمیر کا راگ الاپتے ہوئے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے بھارت سے 'کپاس' اور 'چینی' درآمد کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات کشمیر میں خصوصی درجے کی واپسی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ ایس وائی قریشی نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ای سی سی کا فیصلہ تھا کہ بھارت سے چینی اور روئی درآمد کی جائے ۔ کابینہ میں اس پر غور کیا گیا اور فیصلہ فی الحال موخر کردیا گیا۔ اس پر مزید غور کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ آیا ہندوستان کے ساتھ تجارتی تعلقات معمول پر لائے جائیں یانہیں۔اس پر طے ہوا کہ جب تک بھارت کشمیر سے ارٹیکل 370منسوخ کرنے کے 5اگست 2019کے فیصلے کو واپس نہیں لیتا ہے ، تب تک رشتوں کو معمول پر لانا درست نہیں ہوگا۔

اسی دوران ، پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ ملتوی کردیا گیا ہے اور جب تک کشمیر میں 370 کی حیثیت بحال نہیں ہوگی۔ اس پر غور نہیں کیا جائے گا۔واضح ہو کہ اس سے قبل ، کمیٹی نے بھارت سے 'سوتی دھاگے اور چینی' درآمد کرنے کے لئے اپنی ہری جھنڈی دی تھی۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ سوتی دھاگے کی وجہ سے کپڑوں کی صنعتی پیداوار کم ہورہی ہے۔ خام مال کی کمی کو پورا کرنے کے لئے بھارت سے کپاس درآمد کرنے پر غور کیا گیا تھا۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی ای سی سی کے اس فیصلے پر حزب اختلاف کی جماعتوں اور صحافیوں کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑاتھا۔2019 میں جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے بعد پاکستان نے بھارت کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات معطل کردیئے تھے۔ حالانکہ پچھلے سال مئی میں ، کووڈ 19 کے دوران ضروری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے پاکستان نے دوائیوں اور اس سے متعلق خام مال کی درآمد پر پابندی ختم کردی تھی۔

حالیہ دنوں میں ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات میں تلخی قدرے کم ہوئی ہے۔ حال ہی میں ، وزیر اعظم مودی نے عمران خان کو یوم پاکستان کی مبارک باد پیش کی تھی ، جس کے جواب میں عمران خان نے بھی شکریہ کا خط لکھا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago