عالمی

سندھ میں ہندو لڑکی سے زیادتی کے سوال پر امریکا میں پاکستانی سفیر لاجواب

پاکستان کے صوبہ سندھ میں سیلاب سے نجات کے نام پر ایک ہندو لڑکی کے ساتھ زیادتی کے بعد پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر غیر متوقع حالات کا سامنا ہے۔

پاکستانی سفیر کو امریکا میں اس سے متعلق سوالات کا بھی سامنا کرنا پڑا جس کا وہ جواب نہ دے سکے۔

پاکستان اس وقت شدید سیلاب اور اس سیلاب سے پیدا ہونے والے بحران سے نبرد آزما ہے۔ سیلاب کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے کے لیے پاکستان بین الاقوامی سطح پر امداد کی امید لگائے دوڑ رہا ہے۔

ایسے میں پاکستان میں ہندوؤں پر ہونے والے مظالم ان کی مہم کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

ماضی میں بھی سندھ میں سیلاب دیکھا گیا ہے۔ سیلاب کا شکار ایک ہندو نابالغ لڑکی کو مفت راشن کا لالچ دے کر بلایا گیا، پھر اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی گئی۔ یہ مسئلہ بین الاقوامی سطح پر بھی اٹھ رہا ہے۔

امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان واشنگٹن میں نیشنل پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

اس دوران وہ پاکستان میں شدید بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال کی تفصیلات بتا رہے تھے، تاکہ امدادی کارروائیوں کے لیے پاکستان کی مدد کی جا سکے۔

ادھر ورجینیا سے امریکی کانگریس کے امیدوار مانگا انانتمولا نے پاکستان میں سیلاب سے نجات کے نام پر اقلیتی خواتین کی عصمت دری پر سوالات اٹھائے۔

انہوں نے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک نابالغ ہندو لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا معاملہ اٹھایا اور پاکستان میں اقلیتی خواتین کی جبری تبدیلی مذہب، عصمت دری اور دیگر مظالم کے مسائل پر مسعود خان سے جواب طلب کیا۔

پاکستان کے سفیر مسعود خان ان سوالوں کا جواب نہ دے سکے اور کافی بے چین نظر آئے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago