Urdu News

پاکستان عدالت منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ پر فرد جرم عائد کرے گی

پاکستان عدالت منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ پر فرد جرم عائد

 اسلام آباد، 29؍اپریل

پاکستان کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی خصوصی عدالت نے بدھ کو ایک حکم جاری کیا ہے کہ وہ منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے اور پنجاب کے نو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کرے گی۔

 قابل ذکر بات یہ ہے کہ عدالت کو اس ماہ کے شروع میں دونوں اور مبینہ طور پر اس کیس میں ملوث دیگر افراد پر فرد جرم عائد کرنا تھی لیکن وزیر اعظم کی عدم موجودگی کی وجہ سے کارروائی میں تاخیر ہوئی۔ تاہم بدھ کو بھی شہباز شریف عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس کے بعد عدالت نے اپنے تحریری حکم نامے میں انہیں، حمزہ شہباز سمیت دیگر تمام ملزمان کو 14 مئی کو طلب کر لیا۔

عدالت کا یہ فیصلہ  اس وقت سامنے آیا ہے جب شہباز شریف کے وکیل نے قبل ازیں عدالت سے وزیر اعظم کی کابینہ کے اجلاس میں مصروف ہونے کی وجہ سے سماعت سے معذرت کی تھی۔  جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 14 مئی تک ملتوی کر دی۔

Recommended