Urdu News

پاکستانی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتقال، عمران پر نظر انداز کرنے کا الزام

پاکستانی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتقال

اسلام آباد 10 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان 85 سال کی عمر میں اسلام آباد کے KRLہسپتال میں انتقال کر گئے۔ عبدالقدیر پر جوہری ٹیکنالوجی چوری کرنے اور اسے شمالی کوریا اور دیگر ممالک کو فروخت کرنے کا بھی الزام تھا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے علاج میں غفلت اور کوتاہی کی وجہ سے موت کے بعد پاکستان کے عوام میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف غم اور غصہ دیکھا جا رہا ہے۔

پاکستانی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ وہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر " انتہائی دکھ " کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ پاکستان کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ قوم کے لیے ان کی خدمات کا احترام کرے گا۔ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے میں ان کی شراکت پر پورا پاکستان ان کا مقروض ہے۔ پاکستان کے ' ایٹمی باپ ' پاکستان کی منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر اسد عمر نے کہا کہ ڈاکٹر خان نے ملک کو ' ناقابل تسخیر ' بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی روح کی سکون کے لیے دعا کی ہے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان آزادی سے قبل بھوپال، بھارت میں پیدا ہوئے اور 1947 میں تقسیم ہند کے بعد پاکستان منتقل ہو گئے۔ پچھلے مہینے ڈاکٹر اے کیو خان نے شکایت کی تھی کہ ہسپتالوں میں علاج کے دوران  کابینہ کے ممبرنہ وزیراعظم عمران خان نے ان کی صحت کے بارے میں پوچھا۔ اس کے بعد پاکستانی عوام نے عظیم سائنسدان کا خیال نہ رکھنے پر عمران خان پر شدید تنقید کی تھی۔

مرنے کے بعد پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ جب ڈاکٹر عبدالقدیر خان زندہ تھے اور ہسپتال میں داخل تھے، تب عمران خان نے ان کا حال جاننے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی ان کے کسی وزیر نے۔ اب جب کہ ان کا انتقال ہو چکا ہے، عمران حکومت کے تمام وزراء انہیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ 

Recommended