Urdu News

افغانستان ، عراق اور شام کے بعد پاکستان کا پاسپورٹ سب سے خراب

پاکستان کا پاسپورٹ

افغانستان ، عراق اور شام کے بعد پاکستان کا پاسپورٹ سب سے خراب

اسلام آباد ، 17اپریل (انڈیا نیرٹیو)

ہینلے پاسپورٹ انڈیکس میں پاکستان کے پاسپورٹ کو افغانستان ، عراق اور شام کے بعد دنیا کے سب سے خراب پاسپورٹ کی فہرست میں رکھا گیا ہے۔ وہیں جاپان ، سنگاپور ، جنوبی کوریا ، جرمنی اور اٹلی کے شہریوں کے ہاتھوں میں دنیا کے بہترین پاسپورٹ ہوتے ہیں۔

ہینلے پاسپورٹ رینکنگ کے مطابق ، جاپان پہلے نمبر پر ہے جسکے شہریوں کو 193 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہے۔ دوسری پوزیشن پرقابض سنگاپور کے مسافروں کو192 ممالک میں ویزا فری رسائی ہے۔ جنوبی کوریا اور جرمنی مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن پر ہیں۔ دونوں ممالک کے شہریوں کو 191 ممالک تک رسائی حاصل ہے۔

اس کے علاوہ 10 خراب ممالک کی فہرست میں یمن اور صومالیہ پانچویں نمبر پر ہیں۔ فلسطین چھٹے نمبر پر ہے ۔ نیپال اور لیبیا ساتویں نمبر پر ہیں۔ شمالی کوریا آٹھویں نمبر پر ہے۔ سوڈان ، لبنان اور کوسوو نویں نمبر پر ہیں ، جب کہ ایران اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر ہیں۔

پاکستان میں سوشل میڈیا پر عارضی پابندی

پاکستان میں عمران خان کی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں سوشل میڈیا پرعارضی پابندی لگا دی گئی۔ حکومت کی جانب سے ملک بھر میں جمعہ کو دن گیارہ بجے سے سہ پہر چار بجے تک سوشل میڈیا پر عارضی پابندی لگادی گئی، اس حوالے سے پی ٹی اے کو سوشل میڈیا سائٹس چند گھنٹوں کے لئے بند کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔فیس بک، واٹس ایپ، یوٹیوب، ٹوئٹر، ٹیلی گرام، ٹک ٹاک سروسز معطل کی گئیں، اور تمام سوشل میڈیا سائٹس سہ پہر 4 بجے کے بعد دوبارہ کھول دی گئی۔

Recommended