Urdu News

القدس میں بسنے والے فلسطینیوں کو شہر بدری کی ظالمانہ اسرائیلی سزاؤں کا سامنا

القدس میں بسنے والے فلسطینیوں کو شہر بدری کی ظالمانہ اسرائیلی سزاؤں کا سامنا

یروشلم اور بیت لحم کے شہروں کو الگ کرنے والی ایک اسرائیلی فوجی چوکی پر اسرائیلی پولیس نے یروشلم میں اسلامی اوقاف کے ڈپٹی ڈائریکٹر ناجح بکیرات کو اس کے شہر سے زبردستی نکالنے کے اور انہیں وہاں سے بے دخل کرنے نسلی امتیاز پر مبنی کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے انہیں چھ ماہ کے لیے القدس سے نکال دیا۔

اگرچہ شہر بدری کا فیصلہ اسرائیلی ہوم فرنٹ کے کمانڈر راوی میلوا کی طرف سے گذشتہ 20 جون کو جاری کیا گیا تھا، لیکن بکیرات نے اسرائیلی عدالتوں میں اس کے خلاف اپیل کی تھی جس مسترد کر دیا گیا۔

 عدالتوں کی طرف سے الشیخ ناجح بکیرات کی القدس بدری کے ظالمانہ فیصلے کی توثیق کے بعد پولیس نے انہیں زبردستی شہر سے نکال دیا۔

فلسطینیوں اور مقامی اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ وہ یروشلم کے فلسطینیوں کو شہر سے نکالنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئیکہا ہے کہ اس طرح کی سزائیں انہیں خاموش کرنے اور یروشلم میں فلسطینیوں کی موجودگی پر حملہ کرنے کی کوشش ہے۔

بکیرات کو ان 23 فلسطینیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے جنہیں اسرائیل نے 2022 میں یروشلم سے عارضی یا مستقل طور پر شہر بدر کیا تھا۔ القدس ہی کے وکیل صلاح الحموری کو گذشتہ سال کے وسط میں یروشلم سیبے دخل کرکے فرانس بھیج دیا گیا۔

اسرائیلی حکام شہر بدری کے فیصلوں کی بنیاد “انسداد دہشت گردی” کے قوانین، “یہودی ریاست سے وفاداری” اور برطانوی مینڈیٹ کے دور سے نافذ ہنگامی قوانین پر رکھتے ہیں۔بکیرات کو شہر بدر کرنے کے اپنے فیصلے میں میلوا نے اشارہ کیا کہ وہ “حماس تحریک کے سرگرم کارکن ہیں اور سکیورٹی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

Recommended