Urdu News

پیراگوئے کو تائیوان نے دلائی ہندوستان کی ویکسین ،چین برہم

پیراگوئے کو تائیوان نے دلائی ہندوستان کی ویکسین ،چین برہم

پیراگوئے کو تائیوان نے دلائی ہندوستان کی ویکسین ،چین برہم

بیجنگ ، 09 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

پیراگوئے کوتائیوان کے راستے ایک لاکھ ہندوستانی کورونا ویکسین پہنچانے پر چین برہم ہے۔ جب کہ چین کی جانب سے ویکسین دینے کی وعد ہ خلافی کرنے پرتائیوان نے پیراگوئے کو ایک لاکھ ویکسین حاصل کرنے میں مدد کی۔ تائیوان کے سرکاری بیان کے مطابق ، چین اس معاملے میں غیرضروری طور پر تنازعہ پیدا کررہا ہے۔

تائیوان کے وزیر خارجہ جوزف وو کے انکشاف کے بعد چین نے تائیوان کے خلاف سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ چین نے کہا کہ تائیوان کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ وہ چین کا حصہ ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پیراگوئے دنیا کے ان 15 ممالک میں شامل ہے جس نے تائیوان کو منظوری دی ہے اور اس کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کیے ہیں۔

پیراگوئے کو پہلے ویکسین کی یقین دہانی کے بعد چین پیچھے ہٹ گیا۔ جس کے بعد پیراگوئے نے کورونا بحران سے نبرد آزما ہو نے کے لیے تائیوان سے مدد کی درخواست کی۔ تائیوان کے وزیر خارجہ وو نے اس مسئلے کے حل کے لیے ہندوستان امریکہ اور جاپان کے ساتھ بات چیت کی۔

Recommended