Urdu News

موزمبیق کے پارلیمانی وفد نے صدرِ جمہوریہ سے ملاقات کی

صدر جمہوریہ ہند 4 سے 6 مئی تک اوڈیشہ کا دورہ کریں گی

 

جمہوریۂ موزمبیق کی اسمبلی کی اسپیکر محترمہ ایسپیرانکا  لو رِنڈا  فرانسسکو  نوہیان بیاس کی قیادت میں موزمبیق کے ایک پارلیمانی وفد نے آج ( 29 جولائی ، 2022 ء ) کو راشٹرپتی بھون میں بھارت کی صدرِ جمہوریہ  محترمہ دروپدی مرمو  سے ملاقات کی ۔

وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے ، صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ 25 جولائی ، 2022 ء کو عہدہ سنبھالنے کے بعد سے راشٹرپتی بھون میں پہلے  بین الاقوامی وفد  کے طور پر ، اُن کا خیر مقدم کرتے ہوئے  ، انہیں بہت خوشی ہو رہی ہے ۔  انہوں نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ  بھارت اور موزمبیق کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات ہیں  ، جس میں دونوں ملکوں کے درمیان با ضابطہ اعلیٰ سطح کے تبادلے  ہوتے رہتے ہیں ۔ 

صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ موزمبیق  ایک کلیدی   ساجھیدار اور  قریبی حلیف ہے ۔ بھارت کی کمپنیوں نے موزمبیق کے قدرتی گیس اور کانکنی کے شعبوں میں تقریباً 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے ۔ بھارت کی حکومت نے بھی موزمبیق میں  مختلف پروجیکٹوں کے لئے لائن آف کریڈٹ فراہم کی ہے ۔  انہوں نے  ، اِس بات کو بھی اجاگر کیا کہ بھارت نژاد افراد موزمبیق میں ، وہاں کی اقتصادی ترقی میں تعاون کر رہے ہیں ۔

Recommended