Categories: عالمی

عراق کا امن و استحکام ہمارا امن ہے: خلیج تعاون کونسل

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قاہرہ،07نومبر(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سکریٹری جنرل نائف الحجرف نے عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی مذمت کی ہے۔ مصطفی کاظمی کے گھر کو آج علی الصبح ڈرون طیاروں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا۔اتوار کے روز کونسل کی جانب سے جاری بیان میں الحجرف نے باور کرایا کہ "اس نوعیت کی مجرمانہ کارروائیوں کو یکسر مسترد کیا جاتا ہے جن کے ذریعے عراق کے امن و استحکام کو نشانہ گیا،،، عراق کا امن و استحکام کونسل کے رکن ممالک کا امن و استحکام ہے"۔ انہوں نے عراق اور اس کے عوام کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ نے بھی اس بزدلانہ عمل کی شدید مذمت کی ہے جس میں کاظمی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ وزارت خارجہ نے باور کرایا کہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے مملکت،،، عراق کے ساتھ کھڑی ہے۔ادھر مصر نے بھی کاظمی پر ناکام قاتلانہ حملے کی کوشش کو مذموم قرار دیا۔ قاہرہ کے مطابق عراق کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بننے والی ہر چیز کے خلاف مصر بغداد کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ مصر نے تمام عراقی فریقوں پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور عراق کے امن و استحکام اور خود مختاری کے تحفظ کے واسطے قومی مفاد کو مقدم رکھیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے اعلان کیا کہ اتوار کو علی الصبح بغداد میں وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کی رہائش گاہ کو "ڈرون بم" کا نشانہ بنایا گیا۔ اس قاتلانہ حملے کو ناکام بنا دیا گیا اور وزیراعظم کاظمی حملے میں محفوظ رہے۔ انہیں کوئی نق?صان نہیں پہنچا۔بعد ازاں کاظمی نے ایک ریکارڈ شدہ وڈیو پیغام میں تمام عراقیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بزدلانہ میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے وطن نہیں بنتے ہیں۔ انہوں نے اپنی خیریت بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں نے خصوصی تصاویر جاری کیں جن میں کاظمی کی رہائش گاہ کو پہنچنے والا نقصان ظاہر ہو رہا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago