Categories: عالمی

تائیوان سے روانہ ہوئیں پیلوسی، پاکستان نے چین کے موقف کی حمایت کی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
چین کے شدید احتجاج اور دھمکیوں کے باوجود تائیوان پہنچنے والی امریکی ہاوس آف ریپرزینٹیٹیو کی اسپیکر نینسی پیلوسی تائیوان کے تائپے ایئرپورٹ سے جنوبی کوریا کے لیے روانہ ہوگئیں۔ دریں اثنا پاکستان نے بھی چین کاساتھ دیتے ہوئے پیلوسی کے تائیوان کے دورے پر احتجاج درج کرایا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی ایشیائی ممالک کے دورے پر ہیں۔ وہ منگل کی رات تائیوان پہنچی تھیں۔ چین ان کے دورہ تائیوان کی مسلسل مخالفت کر رہا تھا اور اس معاملے پر چین کی طرف سے امریکہ کو دھمکیاں بھی دی گئیں۔ اس کے باوجود پیلوسی نے تائیوان کے دورے پر جانے کا فیصلہ کیا۔ وہاں پہنچی پیلوسی کو تائیوان کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز’آرڈر آف پراپیٹیئس کلاوڈس ود اسپیشل گرانڈکارڈن‘ سے نوازا گیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس کے بعد پیلوسی اور تائیوان کی  صدر ای انگ وین کے درمیان ہونے والی ملاقات میں امن و استحکام پر زور دیا گیا۔ تائیوان نے اپنی خودمختاری برقرار رکھنے کی بات کی اور تائیوان کی حمایت کرنے پر امریکہ کا شکریہ ادا کیا۔ بدھ کے روز پیلوسی تائیوان کا دورہ ختم کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے لیے روانہ ہوگئیں۔ دریں اثنا پیلوسی کے تائیوان کے دورے سے ناراض ہو کر چین نے تائیوان پر کئی پابندیاں عائد کر دیں۔ یہی نہیں، چینی فوج نے تائیوان کے جنوب مغربی حصے میں 21 فوجی طیارے اڑ کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
چین نے کہا کہ امریکہ نے 'ون چائنا پالیسی' کی خلاف ورزی کی ہے۔ چینی فوج نے تائیوان کے گرد فوجی مشقیں شروع کر دیں۔ اس معاملے پر چین کو پاکستان کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔ نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان پر پاکستان نے چین کے موقف کا ساتھ دیا ہے۔ پاکستان نے کہا ہے کہ پیلوسی کے دورے سے علاقائی امن پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے کہا کہ دنیا اب ایک اور تنازعہ کا سامنا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے، جس سے کئی ممالک کا امن خراب ہو۔ پیلوسی کا تائیوان کا دورہ دنیا کو امن کی خلاف ورزی کی طرف لے جا سکتا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago