Urdu News

پینٹاگون نے طالبان حکومت کے تئیں ہندوستان کی تشویش کو واجب قرار دیا، کیا ہے ہندوستان کا موقف؟

پینٹاگون نے طالبان حکومت کے تئیں ہندوستان کی تشویش کو واجب قرار دیا

امریکی وزارت دفاع نے افغانستان کی صورت حال پر ہندوستان کی تشویش کاذکر کرتے ہوئے اپنا بڑا دفاعی پارٹنر بتایا ہے۔پینٹاگون کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہندوستان  کی تشویش معقول ہے لیکن بھارت مخالف دہشت گرد تنظیموں کوطالبان حکومت کا ساتھ ملنے کے اس کے خدشات کو دور کیا جانا چاہیے۔

انڈر ڈیفنس سکریٹری کولن ایچ کہل نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے ارکان کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ افغانستان کی صورتحال کے تئیں  تشویش میں مبتلا ہندوستان ان  مسائل کوہمارے ساتھ شیئر کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ انٹیلی جنس شیئرنگ کے ساتھ اگر ضرورت پڑی تو ہندوستان کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ اس سے ہمیں نہ صرف افغانستان کے حوالے سے بلکہ دہشت گردی، بحر ہند اور بحرالکاہل میں وسیع تر علاقائی سلامتی کے مسائل پر بھی ہندوستان کا تعاون ملے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کے تئیں ہندوستان کی پالیسیوں کاتصوربڑے پیمانے پر پاکستان کے ساتھ مسابقت کو مدنظر کیا جاتا ہے۔ بھارت کو اس خدشے کو لے کر فکر نہیں کرنی چاہیے کہ طالبان حکومت بھارت مخالف دہشت گرد تنظیموں کو فائدہ پہنچا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ ہندوستان اور امریکہ بڑے دفاعی شراکت دار ہیں۔

Recommended