Urdu News

پاکستان میں مہنگائی سے عوام پریشان،دودھ 210 روپے فی لیٹر ہوگیا

پاکستان میں مہنگائی سے عوام پریشان،دودھ 210 روپے فی لیٹر

پاکستان میں مہنگائی نے عام آدمی کو بے حال کر رکھا ہے۔ ملک میں دودھ کی قیمت 190 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 210 روپے فی لیٹر ہوگئی۔اس کے ساتھ ہی دیگر کھانے پینے کی اشیاء میں بھی بے تحاشہ مہنگائی درج کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق زندہ بوائلر چکن کی قیمت میں گزشتہ دو روز میں 30 سے 40 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔ اب ملک میں اس کی قیمت 480 سے 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان میں اب چکن 700 سے 780 فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے تک یہ 620 سے 650 روپے فی کلو میں دستیاب تھا۔

بغیر ہڈی والے گوشت کی قیمت 1000 سے 1100 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ کراچی دودھ ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے میڈیا ایڈوائزر وحید گدی کا کہنا تھا کہ ایک ہزار سے زائد دکاندار اضافی قیمتوں میں دودھ فروخت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ہول سیلر یا ڈیری فارمرزہیں ۔ یہ دکاندار ہمارے ممبر نہیں ہیں۔ اگر ڈیری فارمرز اور ہول سیلرز کی جانب سے اعلان کردہ قیمتوں میں اضافہ واپس نہیں لیا گیا تو دودھ کی قیمت 220 روپے فی لیٹر تک پہنچ جائیں گی۔ مرغی کی  بڑھتی ہوئی قیمتوں پر سندھ پولٹری ہول سیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری کمال اختر صدیقی نے کہا کہ زندہ مرغی کا ہول سیل ریٹ 600 روپے فی کلو ہے۔ گوشت کا ریٹ 650 سے 700 روپے تک ہے۔

Recommended