Urdu News

گلگت بلتستان میں بلیک مارکیٹنگ کے خلاف عوام کا احتجاج، مقبوضہ کشمیر کے بعد اب گلگت بلتستان کی امید ہندوستان کی طرف

گلگت بلتستان میں بلیک مارکیٹنگ کے خلاف عوام کا احتجاج

اسلام آباد ۔20 جنوری

گلگت بلتستان میں لوگوں نے اشیائے خوردونوش کی قلت اور بلیک مارکیٹنگ کے خلاف عمران خان کی قیادت والی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی( حکومت کے خلاف مظاہرے کئے۔  مقامی میڈیا  نے  رپورٹ کیا کہ گلگت شہر اور دیگر بڑے قصبوں میں مقامی انتظامیہ کے خلاف سڑکوں پر مظاہرے ہوئے جس کی قیادت اس وقت پی ٹی آئی کر رہی ہے۔ گلگت بلتستان کے لوگوں کو سخت سردی کے دوران زندہ رہنے میں مدد کے لیے بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔

  مقامی  میڈیانے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ روزمرہ کی ضروری اشیاء کی بلیک مارکیٹنگ اور حکومت کی طرف سے اس سلسلے میں بدعنوانی معاملات کو پیچیدہ بناتی ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ "بدعنوانی اس مقام تک پھیل چکی ہے جہاں مقامی انتظامیہ پاکستانی فوج کے کہنے پر انتہا پسندوں کی حمایت کر رہی ہے۔"

  میڈیا رپورٹ  کے مطابق گلگت بلتستان کے عوام نہ صرف اپنی فوری شکایات پر احتجاج کر رہے ہیں بلکہ سات دہائیوں کے قبضے میں پاکستانی ریاست کی انہیں بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکامی پر احتجاج کر رہے ہیں۔ اس سے قبل، 11 جنوری کو گلگت بلتستان میں مقیم عوامی ایکشن کمیٹی (اے اے سی)نے اسکردو میں مسلسل اور طویل بجلی کی شیڈنگ اور علاقے میں شدید برف باری کے درمیان اشیائے خوردونوش کے بحران کے خلاف احتجاج کیا۔

مقررین نے احتجاجی مظاہرے کے دوران کہا کہ پاکستانی ریاست گلگت بلتستان کے عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی میں بھی ناکام ہو چکی ہے۔ گزشتہ سال انتخابات کے دوران عمران خان کی حکومت نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ علاقے کی بہتری کے لیے کئی وعدے کیے تھے۔ تاہم، ان میں سے بیشتر آج تک ادھوری رہ گئے۔ میڈیا رپورٹ   میں مزید بتایا گیا ہے کہ حالیہ مہینوں میں، مظاہرین نے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ مسلسل بے روزگاری نے آبادی کی ذہنی صحت کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ مزید برآں، افراط زر کی بڑھتی ہوئی شرح نے انہیں قرضوں اور افسردگی میں دھکیل دیا ہے۔

Recommended