Urdu News

کناڈاکے مستقل باشندے فوج کا حصہ بنیں گے، بھارتیوں کوکیسے ملے گا فائدہ؟

کناڈاکے مستقل باشندے فوج کا حصہ بنیں گے

سی اے ایف کے فیصلے سے ہندوستانیوں کوکناڈا میں روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔

کناڈا میں رہنے والے ہندوستانیوں کی ایک بڑی تعداد کو وہاں فوج میں بھرتی ہونے کا بڑا موقع ملنے والا ہے۔ کناڈا کی مسلح افواج (سی اے ایف) نے اعلان کیا کہ اب مستقل رہائشیوں کو خدمات میں شامل ہونے کی اجازت ہوگی۔ سی اے ایف کے فیصلے سے ہندوستانیوں کو کناڈا میں روزگار کے مواقع فراہم ہوں  گے۔

رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس (آر سی ایم پی) کی جانب سے پانچ سال قبل ‘پرانے بھرتی کے عمل’ میں تبدیلیوں کے اعلان کے بعد اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ سی اے ایف کے اعلان کے مطابق کناڈا میں 10 سال سے مقیم مستقل باشندوں کو فوج میں بھرتی کے لیے درخواست دینے کی اجازت ہوگی۔

 نووا اسکوشیا کے ’رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ‘کے مطابق اس سے  پہلے مستقل رہائشی صرف ’اسکلڈ ملٹری فارین ایپلی کینٹ‘ (ایس ایم ایس) پروگرام کے تحت درخواست دے سکتے تھے۔

اب فوج میں بھرتی ہونے کے خواہشمند امیدواروں کوکناڈا کا شہری ہونا چاہیے جن کی عمر 18 سال سے زیادہ ہو۔ افسر کے عہدے پر بھرتی کے لیے درخواست دینے کے لیے ان کے پاس گریڈ 10 یا گریڈ 12 میں تعلیم کی ڈگری ہونی چاہیے۔

 یہ قوانین مستقل رہائشیوں پر بھی نافذ ہوں گے۔ ستمبر میں سی اے ایف نے ہزاروں اسامیاں خالی ہونے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ ان میں سے نصف آسامیوں کو پر کرنے کے لیے اس سال ہر ماہ 5900 ممبران کا تقرر کرنا ہوگا۔

Recommended