Urdu News

پاکستان میں اقلیتوں پر ظلم و جبر جاری،اقوام متحدہ اوردنیاسے مددکی اپیل

پاکستان میں اقلیتوں پر ظلم و جبر

پاکستان میں اقلیت سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔ آئے دن کوئی نہ کوئی بربریت والا فرمان جاری ہوتا رہتا ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں اقلیت کا جینا محال ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ایک اسکول سے چار طلبا کو صرف ا س لیے نکال دیا گیا کیوں کہ وہ قادیانی عقائد سے وابستہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مٹھیال گاؤں میں دی ایجوکیٹرزاسکول مٹھیال کی پرنسپل کلثوم نے چار طلبا جن میں ایک سوم، ششم، ہشتم اور نہم جماعت کے طالب علم تھے۔

اس لیے اسکول سے برخواست کردیا کہ وہ قادیانی عقائد سے وابستہ ہیں۔ اس وابستگی کی بنیاد پر ان کو اسکول سے نکالا جانا ایک شرمناک عمل ہے اور پاکستان میں ہورہے اقلیتوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس عمل نے ایک با ر پھر پوری دنیا میں پاکستان کا بدنما چہرہ ابھر کر سامنے آگیا ہے کہ پاکستان میں اقلیت بالکل بھی محفوظ نہیں ہے، اقوام متحدہ کو اس پاکستانی عمل پر نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کرنے کی پاکستانی اقلیت نے مانگ کی ہے۔

Recommended